انتخابات کے بعدملک آئینی بحران اور غیر یقینی سیاسی صورت حال کاشکارہوگیاہے، محمد شاداب رضا نقشبندی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ انتخابات کے بعدملک آئینی بحران اور غیر یقینی سیاسی صورت حال کاشکارہوگیاہے، انتخابی بے ضابطگیوں کا پوری دنیا میں مذاق بنایا جا رہاہے، انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،سیاسی جماعتیں متحدہوکرملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالیں،کسی غیرآئینی اور غیر جمہوری اقدام کی حمایت اور تائید نہیں کی جا سکتی،تمام سیاسی مسائل سیاسی طریقے سے حل ہونے چاہئیں،پاکستان کا مستقبل صرف نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستہ ہے،یہاں سیکولر اور لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں،ملک کی نظریاتی شناخت کا ہرقیمت پرتحفظ کریں گے،دینی قوتیں اختلافات بھلاکر سیکولر ازم کا راستہ روکنے کیلئے متحد ہو جائیں، ملکی موجودہ بدحالی کا بوجھ کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا،جن سیاسی جماعتوں نے دہائیوں سے ملک اور قوم کا بیڑا غرق کیا ہے آج وہی حکومت کا بوجھ اٹھانے سے بھی قاصر ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نیبھکی شریف میں تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سربراہ تحریک صراط مستقیم علامہ مفتی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے سنی کانفرنس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو مادر پدر آزادطبقے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا عملی نفاذ ہی اس کی حقیقی منزل ہے،فلسطین اورمقبوضہ کشمیر کی آزادی سے پہلے اسلامی ریاستوں کے غلام سربراہان سے نجات حاصل کرنا ہوگی، علماء مشائخ اور مذہبی سکالرز کو ملک اور قوم کی علمی، فکری اور روحانی تربیت کرنی چاہیے،کرپشن، لوٹ مار، اقرباء پروری اور شخصی آمریت نے جمہوریت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے،سودی نظام معیشت ہماری بربادی کی اصل وجہ ہے، علما و مشائخ متحد ہوکر سودی نظامِ معیشت کے خاتمہ کے لیے منظم تحریک چلائیں، علامہ پیرسید لقمان حسین شاہ،خواجہ پیر افتخار الحسن سواگی،علامہ صاحبزادہ پیرمحمد داؤد رضوی،صاحبزادہ پیرمیاں صغیراحمدکوٹلوی،سیدسجاد حسین شاہ اوردیگر مقررین کاکہناتھاکہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ،او آئی سی،یورپی یونین،عرب لیگ اور انسانی حقوق کی تنظموں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، ملک و قوم کو سیاسی اور معاشی تاریکیوں سے نکالنے کیلئے بانیان پاکستان کی اولادوں کوکرداد ادا کرنا ہوگا،نالائق اور نااہل حکمرانوں نے مہنگائی بے روزگاری دہشت گردی غربت اور جہالت کا طوق قوم کے گلے میں ڈال دیا ہے، مساجد،مدارس اور دینی درسگاہوں اورروحانی درگاہوں کو جدید علوم پڑھانے کی اشد ضرورت ہے، اصلاح معاشرت کے لیے علماء ومشائخ آگے بڑھ کر قوم کی علمی اور روحانی معاونت کریں،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر، سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، ابرار احمد رضوی، شیخ محمد نواز قادری،محمد جاوید بٹ، محمد آصف مغل، علامہ محمد عثمان نظامی ودیگر بھی موجودتھے ۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی