پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل زارا نور عباس کو اپنے شوہر، اداکار اسد صدیقی کے ساتھ نجی تصویر شیئر کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
زارا نور عباس نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسد کے ساتھ بیڈ روم میں بنائی ایک تصویر شیئر کی تھی۔
زارا نور کا شوہر کے ہمراہ تصویر لگانا ہی تھا کہ فالوورز نے اُن پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔
انٹرنیٹ صارفین زارا سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ آیا اُن کے بیڈ روم میں، اتنے نجی اور رومانٹک لمحات کی تصویر کس نے بنائی؟
کچھ صارفین نے زارا کو نصیحت بھی کہ اپنی زندگی کے خصوصی لمحات انسان کو اپنی ذات تک محدود رکھنے چاہیے، سوشل میڈیا پر ہر تصویر اپلوڈ کردینا ضروری نہیں ہوتا۔
کسی صارف نے اس تصویر کو بیہودہ تو کسی نے اوور ایکٹنگ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس کی اداکار اسد صدیقی سے 2017ء میں شادی ہوئی تھی اور دونوں خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نٹ کھٹ اداکارہ اکثر اپنی نجی پوسٹ شیئر کرنے کے باعث تنقید کا شکار رہتی ہیں۔