پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اربوں ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ابوظبی سے قوم کے نام اہم پیغام میں بتایا ہےکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان اربوں ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے دورے پر موجود نگران وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں بتایا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اربوں ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، پاکستان ، متحدہ عرب امارات نئے دور میں داخل ہوئے ہیں۔

نگران وزیراعظم کے مطابق آج شیخ محمد بن زاید النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے، بہت جلد پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات سامنے آئیں گے، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، آج علاقائی استحکام، اسٹریٹجک تعاون کا بھی پاک امارات تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نگران وفاقی وزرا بھی موجود تھے، سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب میں یو اے ای کے وزرا نے بھی شرکت کی۔

امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگا

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگا۔

ذرائع کے مطابق توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے شعبوں، فوڈ سکیورٹی، لاجسٹکس اور شعبہ معدنیات میں سرمایہ کاری کی جائےگی۔

بینکنگ اینڈفنانشل سروسز کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کےایم اویوپر دستخط کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سےسعودی بری فوج کےکمانڈرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال

ذرائع کا کہنا ہےکہ یو اےای کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوگی، سرمایہ کاری سے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف اقدامات پورے کرنے میں مدد ملےگی۔

تازہ ترین

November 23, 2024

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بدحالی، نفرتوں اور ریاستی جبر کا توڑ ہے،افراسیاب خٹک

November 23, 2024

پی ٹی آئی کا احتجاج سیاسی نہیں، گورنر راج میں وقت نہیں لگتا مگر ہم صبرسے کام لے رہے ہیں،اختیار ولی خان

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ