اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے18کروڑڈالرقرض کی منظوری دیدی۔ رقم پنجاب کے دو شہروں میں پانی کی فراہمی اورویسٹ مینجمنٹ پرخرچ ہوگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کیلئے 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، یہ رقم پنجاب کے 2 شہروں میں پانی کی فراہمی اور ویسٹ مینجمنٹ پرخرچ ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اربوں ڈالر کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے سے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے اور اس منصوبے میں راولپنڈی میں پانی کی فراہمی بھی شامل ہے جبکہ بہاولپورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو وسعت دینے کے لئے رقم فراہمی کی گئی ہے۔