لاہور: معروف سرائیکی گلوکار ذیشان روکھڑی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار کو بغیر اجازت پروگرام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ گلوکار کو پولیس نے وزیر آباد میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ذیشان روکھڑی مہندی کی تقریب میں گلوکاری کا مظاہرہ کر رہے تھے، لاؤڈ سسٹم لگانے کی وجہ سےانہیں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ذیشان روکھڑی پر 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں بغیر اجازت پروگرام کرنے، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دوسری جانب مقدمے میں تقریب میں شامل مزید 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔