بھارتی فورسز کےدوران حراست عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر مشعال ملک کا اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ سفاک بھارتی افواج کی طرف سے دوران حراست عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لیں.
بھارتی تہاڑ جیل میں غیر قانونی قید سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ سفاک قابض بھارتی افواج گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں لیکن عالمی برادری اور عالمی طاقتوں نے اس حوالے سے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ بھارتی افواج گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کو مقبوضہ وادی میں اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے تمام غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی کارروائیاں کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی آر بی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں 2017 اور 2022 کے درمیان دوران حراست عصمت دری کے 275 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ریاستوں میں ایسے واقعات دستاویزی صورت میں موجود ہیں جو بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انکے مسلح افواج کا ریاستی تحفظ کی آڑ میں طاقت کے غلط استعمال کا ثبوت ہے۔
معاون خصوصی نے یاد دلایا کہ 1991 میں کنن پوش پورہ میں اجتماعی عصمت دری، شوپیاں میں دوہرا قتل اور عصمت دری اور نوجوان آصفہ بانو کی اجتماعی عصمت دری جیسے واقعات کشمیری خواتین کو درپیش ڈراؤنے صورتحال کی سب سے ہولناک مثالیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی آر بی نے ظاہر کیا ہے کہ بھارتی خواتین بھی ذہنی طور پر بیمار بھارتی افواج سے محفوظ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات سےظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی افواج انسان نہیں بلکہ درندے ہیں، جنہیں انسانیت اور خواتین کے حقوق کے بارے میں بھی کچھ نہیں معلوم۔
مشعال ملک نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں 1989 سے اب تک جنسی تشدد کے 11,000 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس دوران تقریباً 23,000 خواتین بیوہ اور 107,805 سے زیادہ بچے یتیم ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فاشسٹ طاقتیں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر سکتی ہیں لیکن وہ کشمیری آزادی پسندوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں-

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی