اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی خالد چوہدری اور ایڈیشنل سیکرٹری انجمن تاجراں عرفان چوہدری کے ہمراہ بھارہ کہو سملی ڈیم روڈ کی نو منتخب ٹریڈرز یونین کے عہدیداروں کو الیکشن میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارک باد دی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکشن کے مطابق صدر راجہ زاہد دھنیال – جنرل سیکرٹری احتشام الحق کیانی – چیرمین راجہ بلال احمد – جائینٹ سیکرٹری حسنین شاہ پریس سیکرٹری ڈاکٹر عابد سینئر نائب صدر امین خان اور سیکرٹری اطلاعات عابد عباسی کامیاب قرار پائے اور ان کے مقابلے میں کسی بھی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے ۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ – سیکرٹری خالد چوہدری اور سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاھین تاجر گروپ کی کامیابی کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی ہے اور راجہ زاہد سمیت ان کی تاجروں کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ انہوں نے چیر مین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق سے کہا ہے کہ وہ بھارہ کہو میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کام کرا کر اسے اسلام آباد میں شامل کریں ۔ تجاوزات کی انتہا ہے جسے ختم کرنا بھی ضروری ہے۔نو منتخب صدر سملی ڈیم روڈ اور مرکزی صدر انجمن تاجراں بھارہ کہو راجہ زاہد دھنیال کے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارہ کہو کے تاجر مشکلات کا شکار ہیں ۔ سڑکیں تعمیر کی جائیں اور تجاوزات ختم کرتی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اجمل بلوچ کی قیادت میں اسلام آباد کی مرکزی تاجر تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔