سیرت رحمتہ للعالمین ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے، علامہ صاحبزادہ ذکاء اللہ رضوی

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر )پاسبان اہلسنت پاکستان کے صدر علامہ صاحبزادہ ذکاء اللہ رضوی نے کہا ہے کہ حضور ۖ کی سیرت طیبہ تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، عشق رسول ۖ کے بغیر ایمان نامکمل ہے اور عشق رسول کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اعمال کی اصلاح کریں اور آپ ۖ کی مکمل اتباع کریں ۔امت مسلمہ بالخصوص و ملک پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی میں موجود ہے عشق رسول ۖ وہ قوت ہے جس سے فرقہ واریت مذہبی منافرت اور بد امنی جیسے بتوں کو پاش پاش کیا جا سکتا ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاسبان اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام مرکز اہلسنت غوثیہ رضویہ اسد کالونی میں شب توبہ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد ضیاء اللہ رضوی، حافظ محمد یوسف ،محمد شہزاد مغل،سرفراز مہر ،پیرزادہ محمد علی رضا نقشبندی،حافظ محمد مبشر حسین رضوی و دیگر مقررین نے کہا کہ دینِ اسلام ہی دنیوی و اخروی سرفرازی کا ضامن ہے اسلام ایک ایسا نظام حیات ہے کہ جس کے اپنانے سے ظلم و ستم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ موجودہ مادی دور کی بے چینی سماجی اور اخلاقی برائیوں کی بنیادی وجہ حضور ۖ کی سنت مبارکہ سے دوری ہے۔اور جب تک بحیثیت مسلمان ہم اپنی زندگی قرآن و سنت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق نہیں گزاریں گے۔ ہماری مادی، فکری اور روحانی زندگیوں میں توازن قائم نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ کائنات کا وجود حضور اکرم ۖ کے طفیل سے ہے آپ ۖ کی تعلیمات کو اپناکر ہی فلاح پاسکتے ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی