گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے،پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

گلگت ( سٹاف رپورٹر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو ای وی۔ کے ٹو ۔سی این آر(EVK2CNR)ہائی ایلٹیچوٹ ٹریننگ (High attitude training)کے لیے معاونت فراہم کریگا۔اس بات کا فیصلہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ای وی۔ کے ٹو ۔سی این آر( EVK2CNR)کے وفد کی ہونے والی ملاقات میں کیاگیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں وائس چانسلر نے کہاکہ گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے ۔اس حوالے سے جامعہ قراقرم بھی سرمائی ساحت کے حوالے سے استور میں موجود رٹو سکول کے ساتھ مل کر ہائی ایلٹیچو ٹ تربیت فراہم کرنے کے لیے پہلے سے کام کررہی ہے ۔اس کے علاوہ جامعہ قراقرم موسم گرما میںپانی کی قلت کو کم کرنے کے لیے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں آئس سٹوپا بنانے سمیت مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ ای وی۔ کے ٹو ۔سی این آر( EVK2CNR)کے وفد کو بتایا کہ یونیورسٹی گلاف ٹو پراجیکٹ میں ریسرچ سمیت ملکی وغیرملکی تحقیقی اداروں کے ساتھ تعاون کررہی ہے تاکہ مستقبل قریب میں علاقے کو قدرتی آفات سے بچایاجاسکے ۔ وائس چانسلر نے کہاکہ ہم Cryosphere اور climate lab پر بھی کام کررہے ہیں۔ملاقات میں ای وی۔ کے ٹو ۔سی این آر( EVK2CNR)کے وفد نے خطے میں معیار ی تعلیم وتحقیق کے حوالے سے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خدمات کا سراہا اور تعاون پر شکریہ ادا کیااوراپنی طر ف سے ہائی ایلٹیچوٹ ٹریننگ (High attitude training) سمیت دیگر حوالوں سے مکمل تعائون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والے EVK2CNRکے وفد کی ملاقات میں کے آئی یو ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر عباس اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی بھی موجود تھے۔

جامعہ قراقرم ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے کے لیے آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ(AKAH)کے تجربات سے استفادہ کرے گی۔ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ
گلگت ( نیوز ڈیسک) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ(AKAH)کے کنسلٹنٹ انجینئر جاوید نے ملاقات کی ۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جامعہ قراقرم میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ جامعہ قراقرم کے مختلف حصوں میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے کے لیے آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ(AKAH)کے تجربات سے استفادہ کیاجائے گااور سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کرکے آبپاشی کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔ ملاقات کے دوران آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ(AKAH)کے کنسلٹنٹ انجینئر جاویدنے کہاکہ آکاہ جامعہ قراقرم میں آبپاشی کے لیے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے لیے بھرپور معاونٹ فراہم کرے گی ۔اس حوالے سے آکاہ اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لائے گی۔اس سے قبل وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے قراقرم یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے سٹاف کے لئے منعقدہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔سیشن کو کالجز کے سٹاف کے لیے اہمیت کے حامل قرار دیتے ہوئے سیشن میں بتائے گئے باتوں کو کالجز میں بروکار لانے پر زور دیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی