اسلام آباد میں مجوزہ ٹیکس میں اضافہ قطعی منظور نہیں، اجمل بلوچ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ – سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری – جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز – سیکرٹری جنرل عبد الرحمن صدیقی ۔ سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی – آب پارہ مارکیٹ کے سیکرٹری جنرل اختر عباسی۔ ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان، سیکرٹری جنرل نعیم اقبال- ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف حسین شاہ – آئی ایٹ مرکز کے صدر فیاض گل ۔ سیکرٹری جنرل زاہد قریشی – آئی نائن مرکز کے صدر صفدر عباسی سیکرٹری جنرل ولید خالد ۔ سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری – جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی سیکرٹری جنرل اظہر امین – جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان – سیکرٹری جنرل فرخ خان اور جی ٹین فور کے صدر چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے کی طرف مجوزہ پراپرٹی ٹیکس ۔ واٹر چارجز اور سینی ٹیشن میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے اور وفاقی دارالحکومت کو نہ صرف پاکستان کا بلکہ دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شامل کرنے کی سازش ہے ۔ کئی سو گنا ٹیکس لگنے سے کرایے بڑھ جائیں گے کیونکہ کوئی بھی مالک اپنی جیب سے ادا نہیں کرتے بلکہ کرایہ داروں سے وصول کرتے ہیں۔ سی ڈی اے کی طرف سے کی جانے والی ہیرنگ میں تاجروں اور صنعت کاروں نے اعتراضات جمع کرائے ۔ کوئی ایک بھی شخص ٹیکس کے حق میں نہ تھا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل اور نئے الیکشن تک مجوزہ اضافہ واپس ہے ۔ جبکہ لوکل گورنمنٹ آرڈینس 2015 سی ڈی اے کو لوکل ٹیکس لگانے یا اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ سابقہ ٹیکس میں اضافہ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی ہے اور جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلہ کے خلاف سی ڈی اے نے اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت 20 دسمبر کے لئے مقرر ہے – ٹیکس میں کسی قسم کا اضافہ توہین عدالت کے مترادف ہے ۔ حکومت ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس ہے اور اگر واپس نہ لیا تو شہر بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیں گے۔

مزید پڑھیں: تاجر رہنمائوں کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات، درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بات چیت

تازہ ترین

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

January 11, 2025

حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے نوتعمیرشدہ فیز ون کی افتتاحی تقریب

January 11, 2025

چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر