معاشرے کی بہتری میں خواتین کا نمایاں کردار ہے, مشعال ملک

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے عالمی سطح پر معاشرے میں سماجی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں خواتین کے ناگزیر کردار کو اجاگر کیا ہے۔ وہ پاک گلف کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ تقریب میں دنیا بھر کے خواتین کی کامیابیوں کو سراہا گیا اور پاکستان میں صنفی مساوات کی جانب پیش رفت اور خواتین کو درپیش چیلنجوں پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے بہترین معاشرے کے قیام کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور مجموعی بہبود میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام بالخصوص خواتین پر بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم وستم اورجبر کے باوجود کشمیری خواتین کشمیر کے جدوجہد آزادی میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ دنیا بھر کی خواتین مشکل وقت میں کشمیری خواتین کے غیر متزلزل جذبے سے رہنمائی حاصل کر سکتیں ہیں۔

مشعال ملک نے سیاست میں خواتین کی فعال شمولیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے سیاسی فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں خواتین کی شمولیت جمہوری عمل کو تقویت بخشتی ہے اور صنفی لحاظ سے مساوی پالیسیوں کی ترویج کو فروغ دیتی ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے اپنی سر براہی میں شروع کردہ سو روزہ پلان کے اندر پاکستان میں انسانی حقوق سے متعلق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اٹھانے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سو روزہ منصوبہ خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق اہم شعبوں بشمول صنفی مساوات، تعلیم، معاشی خود مختاری، صحت کی دیکھ بھال، اور خواتین کے خلاف تشدد کا مقابلہ کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے سو روزہ پلان کی روشنی میں آزاد جموں و کشمیر کے خواتین کے بہبود کے لیے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے ساتھ دستخط کیے گئے ایم او یو کا بھی ذکر کیا۔

مشعال حسین ملک نے سب پر زور دیا کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی حمایت کا عہد کریں۔ تقریب کے منتظمین کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ یہ تقریب خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ معاون خصوصی اور انکی فوکل پرسن سبین حسین ملک نے تقریب کے اختتام پر منتظمین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی