عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور روس نے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تیل برآمد کرنے والے تین بڑے ممالک کی طرف سے پیداوار و رسد بڑھانے سے انکار کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔سعودی عرب نے جولائی 2023میں پیداوار میں یومیہ 10لاکھ بیرل کی کمی کی تھی،متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا کے مطابق پیداوار میں ایک لاکھ 63ہزار بیرل یومیہ کمی برقرار رہے گی۔
اس کی مجموعی یومیہ پیدوار اس وقت 29لاکھ 12ہزار بیرل یومیہ ہے،یو اے ای نے اپریل 2023میں پیداوار ایک لاکھ 44ہزار بیرل یومیہ گھٹادی تھی۔روس نے پیداوار میں 4لاکھ 71ہزار بیرل یومیہ کمی کر رکھی ہے، یوکرین کی جنگ کے طول پکڑنے کے بعد سے روسی قیادت نے تیل کی برآمد کم کردی ہے۔
روس نے اس سے قبل تیل کی برآمد میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ کمی پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ارکان نے گزشتہ نومبر میں پیداوار میں مجموعی طور پر 22لاکھ بیرل یومیہ کمی پر اتفاقِ رائے کرلیا تھا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھتی رہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی