بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ تمام کشمیریوں کی سزائے موت کے مترادف ہے: مشعال ملک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے بھارتی سپریم کورٹ کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی سپریم کا فیصلہ تمام کشمیریوں کے لیے سزائے موت کے مترادف ہے۔ وہ پارلیمنٹرین کمیشن فار ہیومن رائٹس اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے تعاون سےانسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹرپی سی ایچ آرشفیق چوہدری، ڈی جی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ڈاکٹر رحیم اعوان، ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر ثمینہ ملک، ڈاکٹر نور فاطمہ اور سید محمد انور سیمینار کے شرکاء میں شامل تھے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کی کوتاہیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے لیے محض قراردادوں کو پیش کرنے سے آگے بڑھنے اور ان پر عملدرآمد کے لیے فعال ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنازعہ سے متعلق قراردادوں پر 75 سال سے عمل درآمد نہیں ہوا۔ مشعال ملک نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کی وجہ سے جموں و کشمیر اور فلسطین میں نسل کشی جاری ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کر ان خطوں میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے فعال اقدامات کریں۔

مشعال ملک نے کہا کہ ریاستوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے سے بڑے پیمانے پر قتل عام اور نسل کشی کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی امدادی تنظیموں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکے جانے سے پیدا ہونے والی ادویات اور خوراک جیسی ضروری اشیاء کی شدید قلت کا بھی ذکر کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی دعوؤں کے برعکس، بھارتی سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت ایک سیکولر ملک نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت میں اقلیتوں کو کافی چیلنجز کا سامنا ہےاور ان کے لیے آزادانہ زندگی گزارنا ناممکن ہو گیا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن ان بنیادی اصولوں کی عالمی یاد دہانی کرتا ہے جو انسانی وقار، مساوات اور انصاف کو برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس دن کو انسانی حقوق کے تحفظ اور اس سلسلے میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کی گئی پیش رفت پر غور کرنے کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے نسل، جنس، مذہب یا قومیت سے قطع نظر ہر فرد کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے اجتماعی کارروائی پر زور دیا۔

پاکستان میں انسانی حقوق کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے وزارت انسانی حقوق کی طرف سے شروع کیے گئے 100 روزہ پلان پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ منصوبہ محض ایک منصوبہ نہیں بلکہ انسانی حقوق کا ایک جامع میثاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 روزہ منصوبہ میں خواتین کی ترقی کے لئے مائیکروفنانس اسکیموں اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے پر خاص توجہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے جیلوں، کام کی جگہوں اور تعلیمی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں: آرٹیکل 370 پہ انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ انسانی حقوق کی تاریخ کا سیاہ ترین اقدام ہے،مشعال حسین ملک

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ