آرٹیکل 370 پہ انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ انسانی حقوق کی تاریخ کا سیاہ ترین اقدام ہے،مشعال حسین ملک

اسلام آباد (عامر رفیق بٹ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک مہمان خصوصی تھیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نوید حیات ملک اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر انور رضاسمیت دیگر معززین اور تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا کہ انڈین سپریم کورٹ نے مودی سرکار کی طرف سے آرٹیکل 370 منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کی متفقہ طور پر توثیق کر کے انسانی حقوق کی تاریخ کا سیاہ ترین اقدام کیا ہے جس کی عالمی برادری کو پرزور مذمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی غاصب فوج نے گزشتہ 76 سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے جس پر انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں سمیت دنیا خاموش ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ مودی سرکار اپنے اکھنڈ بھارت کے منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی اور غیر کشمیریوں کو وادی میں آباد کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور غزہ کی صورتحال پر دنیا کو جاگنا چاہیے۔ بھارت نے را کے ذریعے منی پور فسادات سے توجہ ہٹانے کیلئے جڑانوالہ واقعہ کروایا۔دو ماہ سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں پوری انسانیت کا قتل ہو رہا ہے۔ ہماری شہ رگ کٹ گئی، آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کو متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر آواز اٹھانا ہو گی۔ انسانی حقوق کا صرف ایک دن نہیں ہوتا، ہر دن انسانی حقوق کا دن ہوتا ہے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر فاد وحید نے اپنے خطاب میں کہا انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ تمام شہریوں کو زندہ رہنے اوراظہار رائے کی آذادی حاصل ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے شہری آج بھی اپنے حقوق سے محروم ہیں۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، سب کو مل کر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ نہ صرف دیہی بلکے بڑے شہروں میں بھی خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کی روک تھام کرنی ہے۔ خواتین کو برابر کے حقوق دینے ہونگے۔ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور بزنس کمیونٹی انسانی حقوق کے بہتر تحفظ کی کوششوں میں حکومت سے ہر فورم سے تعاون کیلئے تیار ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نوید حیات ملک نے کہا دیکھنا ہو گا کہ کیا کہ ہمارے ملک میں سب کے حقوق کا کتنا تحفظ ہوتا ہے۔ سب سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو ایک آواز اٹھانی چاہیے۔ غیر مسلم ممالک میں تو فلسطینیوں کیلئے مظاہرے ہو رہے ہیں،اور مسلم ممالک اس حوالے سے پیچھے ہیں۔انسانی حقوق کیلئے تمام لوگوں کو بلا خوف و خطر ذاتی حیثیت میں کردار ادا کرنا ہو گا۔ او آئی سی مقبوضہ کشمیر اور فسلطین میں انسانی حقوق کی کھلی پامالی پر اپنی مضبوط آواز اٹھائے۔ چیمبر کی طرف سے انسانی حقوق کی مناسبت سے تقریب قائل ستائش ہے۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر انور رضا نے کہا کہ انڈین سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے فیصلہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔فلسطین کے مسئلے پر دنیا کی عوام سڑکوں پہ ہے لیکن حکمران خاموش ہیں۔ جس طرح ہم سب اپنے لیے آزادی،برابری اور انصاف چاہتے ہیں اسی طرح دوسروں کو بھی یہ حقوق دینے ہوں گے۔ خواتین کو وراثت کے حقوق دینے ہوں گے۔ غزہ کی صورتحال پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو خاموشی توڑنی ہو گی۔
چیمبر کے سابق صدر اور یو بی جی پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ مشعال حسین ملک نے اپنی ساری زندگی کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 18 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 12ہزار سے زائد خواتین اور بچے ہیں۔ انسانوں اور جانوروں کے حقوق کے عالمی علمبردار وں کو مقبوضہ کشمیر اور غزہ کی صورتحال کیوں نظر نہیں آتی۔ ہمیں غزہ اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جگانا ہو گا۔ دنیا میں عوام اور حکمرانوں کا انسانی حقوق کے معاملے پر ایک پیج پر نہ ہونا افسوسناک ہے۔ دینا کی کوئی قوم اور ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہاں تمام افراد کو برابر کے حقوق نہ دیئے جائیں۔ پاکستان کو بہتر ترقی کرنے کیلئے انسانی حقوق کو بہتر تحفظ کرنا ہو گا اور تفریق و تقسم کی سیاست ختم کرنا ہو گی۔ فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر دنیا میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
انسانی حقوق کی سرگرم رہنما سیدہ ایلیہ کاظمی، نیشنل پریس کلب کی فنانس سیکرٹری نیئر علی، تحریک اسلام آباد پارٹی کی سیکرٹری جنرل عاصمہ ملک، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی خیبر پختونخواہ کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا بہتر تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
چیمبر کے نائب صدر انجینئر اظہرالاسلام ظفر نے مہمان خصوصی سمیت تمام مہمانوں اور شرکاء کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر بزنس کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی اپنی آواز اٹھاتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: مودی کی پوری انتخابی مہم یاسین ملک کو سزائے موت دینے کے ارد گرد گھوم رہی ہے، مشعال ملک

تازہ ترین

September 12, 2024

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس پر دشمن کی میلی نظریں ہیں،پاکستان میں یہودی لابی بڑی سرگرم ہے جو علیحدگی پسند ایجنڈے پر کام کر رہی ہے،عائشہ گلالئی

September 12, 2024

چینی وسط خزاں تہوار کی تقریبات کا پاکستان میں باضابطہ آغاز

September 12, 2024

پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

September 12, 2024

میلاد جلوس و ریلیوں کے روٹ میں تمام رکاوٹیں دور کی جائیں،تنظیمات اہل سنت کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس

September 12, 2024

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل کی اہم ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ