راولپنڈی کی ضلعی سطح کی کشمیر مشاورتی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس

ضلعی سطح کی کشمیر مشاورتی کمیٹیاں مسئلہ کشمیر کو نچلی سطح پر اجاگر کرے گی: مشعال ملک

اسلام آباد: راولپنڈی کی ضلعی سطح کی کشمیر مشاورتی کمیٹی کا افتتاحی اجلاس ہوا۔ یہ کمیٹی وسیع تر کشمیر مشاورتی کمیٹی کے تحت قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک کر رہی ہیں۔ ضلعی سطح کی مشاورتی کمیٹیوں کا بنیادی مقصد کشمیر کے مسئلے کو نچلی سطح پراجاگر کرنا ہے۔ یہ کمیٹیاں مقامی آبادی میں کشمیر کے مسئلہ پر بیداری، کمیونٹی انگیجمنٹ، وکالت اور ضروری اقدامات کے لیے پلیٹ فارمز کا کردار ادا کریں گیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا کہ اسی طرح کے اجتماعات مختلف اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ضلعی سطح کی کشمیر مشاورتی کمیٹیوں کے افتتاحی اجلاس تیاری کے مرحلے میں ہیں اور جلد ہی بلائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضلعی سطح کی کمیٹیاں مختلف عمر کے افراد اور دانشوروں پر مشتمل ہیں۔

معاون خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اجتماعات نچلی سطح پر کشمیر کاز کو منظم کرنے اور اس کی تشہیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کا مسلہ مختلف عقائد اور وابستگیوں سے بالاتر ہوکر پاکستان کے عوام کے اتحاد کی ایک علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ کشمیر کاز کے لیے گہری عقیدت رکھتے ہیں اور ان ضلعی سطح پر مشاورت کے ذریعے اس اتحاد کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

مشعال ملک نے طلباء اور ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ مقامی اور عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنے کے لیے جموں و کشمیر کے مسئلے پر مضامین، تحقیقی مقالے اور مضامین لکھ کر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے لوگوں کو متحد کرنے اور بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں کے لیے انصاف اور ان کے حقوق کی وکالت کے لیے ذاتی طور پر گھر گھر مہم چلانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

مشعال ملک نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے لاگو کی جا رہی آبادیاتی تبدیلیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے پرامن رہنماؤں کو درپیش ظلم و ستم کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد کشمیری عوام کے حوصلے پست کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے یہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کے غیر متزلزل جذبے اور حوصلے کو کبھی کمزور نہیں کر سکتیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ آر ایس ایس دہشت گردی کی رسائی عالمی سطح پر امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور یورپ تک پھیل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے دہشت گرد پوری دنیا میں آوازوں کو دبانے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیری تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اور دنیا بھر میں آر ایس ایس کی دہشت گردی کی مہموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

اس موقع پر معاون خصوصی کی فوکل پرسن محترمہ سبین حسین ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح کی کشمیر کنسلٹیٹیو کمیٹیاں پاکستانی عوام کو ہندوستانی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مظلوموں کی آواز بننے میں مدد کریں گیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمیٹیاں میڈیا آگاہی مہم، تعلیمی اداروں میں سیمینار منعقد کرنے اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار پر روشنی ڈالنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ