مشعال ملک نے کشمیری کیمپ مظفرآباد میں پناہ گزینوں میں موسم سرما کی کٹس تقسیم کیں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کشمیری پناہ گزین کیمپ مظفرآباد میں مقیم ہندوستانی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین میں موسم سرما کی کٹس تقسیم کیں۔ وہ آزاد جموں و کشمیر کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔ معاون خصوصی کی فوکل پرسن محترمہ سبین حسین ملک اور ڈی جی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ڈاکٹر رحیم اعوان معاون خصوصی کے ہمراہ ہیں۔ معاون خصوصی آزاد جموں و کشمیر میں سخت موسمی حالات کے چیلنجوں کا سامنا کرنے والے مہاجرین کو ریلیف فراہم کرنے کے مہم کی قیادت کر رہی ہے۔ موسم سرما کی کٹس میں ضروری اشیاء جیسے گرم کپڑے، کمبل، تھرمل موزے، دستانے اور دیگر ضروریات شامل ہیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی مہاجرین سے گھل مل گئیں اور ان سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کے عالم میں یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان ضرورتمند لوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی کٹس کا مقصد ان بہادر افراد اور خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے اپنے وطن سے دور رہنے پر مجبور ہیں۔

مہاجرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے آزاد جموں و کشمیر میں پناہ گزینوں کو یقین دلایا کہ انہیں ان کی حالت زار میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ پبلک فنڈز خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے نجی فنڈز بھی فراہم کر رہی ہے۔

مشعال ملک نے پناہ گزینوں کو یقین دلایا کہ امداد کی حالیہ تقسیم ایک بار کی کوشش نہیں بلکہ جاری عزم کا حصہ ہے۔ انہوں نے پناہ گزینوں کے لیے رمضان پیکج کا اعلان کیا جس کا مقصد مقدس مہینے کے دوران مستقل ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے پناہ گزین کیمپوں کے اندر بچوں کے لیے مناسب تعلیم کی سہولیات کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اپنے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا۔

مشعال ملک نے کشمیر کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے پر اپنے گھرے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن ضرور آے گا جب پناہ گزین اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ مل سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حقیقی مالکان پناہ گزین کیمپوں میں مصائب برداشت کر رہے ہیں جبکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے انعقاد میں سہولت فراہم کرے تاکہ تنازعات سے بے گھر ہونے والے خاندان اپنے گھروں کو واپس جا سکیں، اپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ مل سکیں اور پرامن اور منصفانہ ماحول میں اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کر سکیں۔

مشعال ملک نے سنٹرل جیل مظفرآباد کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے سپرنٹنڈنٹ کو قیدیوں کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیلیں اصلاحی سہولتیں ہیں جن کا مقصد مجرموں کی اصلاح اور ان کو ریاست کے ذمہ دار شہریوں میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سزا یافتہ یا زیر سماعت مقدمات والےافراد بنیادی انسانی حقوق کے حقدار ہیں اور ریاست ان کے حقوق کے تحفظ کی کسی بھی قیمت پر پابند ہے۔ انہوں نے قیدیوں کوسردی کے مہینوں میں ریلیف کےلئے موسم سرما کی کٹس تقسیم کیں۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ