اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فلسطین اور کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اسلام آباد میں سیمنار سے حریت رہنما عبدالحمید لون نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا ہے کہ ارض فلسطین کے ساتھ ساتھ ارض کشمیر بھی لہولہان ہے ،یہاں ہرروز معصوم کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا جاتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت ارض فلسطین میں صہیونی پالیسی پر گامزن ہے مودی اور نیتن یاہو ایک جیسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ کشمیر اور فلسطین ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ہندوستانی فوجی اسرائیل کے لیے لڑ رہے ہیں اسرائیل اور بھارت کے ظلم و ستم میں بڑی حدتک مماثلت آئی او ایف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کو تربیت اور مدد فراہم کررہے ہیںآر ایس ایس / ہندوتوا نظریہ اور صیہونی نظریہ ایک جیسے راستے پر گامزن ہیں ۔دنیا میں طاقت ہی نظریہ ضرورت بن چکی ہے اور اسلحہ کے زور پر ظالم مظلوم ا ور محکوم کو صفحہ ہستی سے مٹا رہے ہیں ۔انسان اور انسانیت کا جنازہ مکمل طور پر نکل چکا ہےارض فلسطین کا ایک بڑا حصہ اور تقریبا 32 لاکھ لوگ اس پٹی پر رہائش پذیر تھے آج انسانی لاشوں سے اٹی پڑی ہے۔فلسطین اور کشمیر کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ،اس کی سلامتی کونسل اور دنیا کے دوسرے انسانی اور فلاحی ادارے دم توڑ چکے ہیں