اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپنے شوہر کی جان بچانے کی اپیل کرتی ہوں، مشعال ملک

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خونخوار اور بدنام زمانہ نریندر مودی حکومت ان کے غیر قانونی طور پر قید شوہر یاسین ملک کو جھوٹے، غیر سنجیدہ اور سیاسی طور پر بنے مقدمات میں پھانسی دینے پر تلی ہوئی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں نے 1990 میں سری نگر میں چار بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے قتل کے جعلی کیس میں یاسین ملک کو پھنسانے کی بھارتی حکومت کی مذموم کوششوں کی شدید مذمت کی۔
مشعال ملک نے کہا کہ قابض حکام سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کشمیری عوام کی سب سے پرزور اور طاقتور آواز کو خاموش کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قاتل مودی اپنی انسانیت اور اقلیتوں کے دشمنی پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے آنے والے عام انتخابات میں ذلت آمیز شکست سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے محبوب لیڈر یاسین ملک کے عدالتی قتل کو جواز فراہم کرنے کے لیے عام لوگوں کو ان کے خلاف عینی شاہد کے طور پر پیش کرنے پر مجبور کیا گیا۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی کینگرو عدالتیں قابض حکام کے ساتھ مل کر ان کے شوہر کے خلاف ایک بھی مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی مشینری اور زور زبردستی کے باوجود بھارت یاسین ملک کے خلاف معمولی سا ثبوت بھی نہیں لا سکے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی کینگرو عدالتوں کو یاسین ملک کی عدالت میں جسمانی پیشی کی قانونی درخواست پر غور کرنا چاہئے بجائے اس کے کہ وہ دہلی کی تہاڑ جیل سے ویڈیو کے ذریعے بیان لیں جہاں وہ 2017 سے غیر قانونی طور پر قید ہیں۔
مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ نسل کشی میں ملوث بھارتی حکومت اسے خاموش کرانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے.

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی