بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کا افتتاح، مشعال ملک کا مسلم دنیا سے بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کی اپیل

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے ایودھیا میں شہید کی گئی پانچ صدیوں پرانی بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کا افتتاح کرنے پر آر ایس ایس سے متاثر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے۔ مشعال ملک نے مسلم دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستان سے مسلم اور اسلامی تہذیب کے تمام نشانات مٹانے کے اقدامات پر ہندوستان کے خلاف سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کریں۔
معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں نے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ بدنام زمانہ مودی رام مندر کے افتتاح کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں کیونکہ ان کی اقلیت مخالف پالیسیوں اور ریاستی کارروائیوں کی وجہ سے ان کی مقبولیت کے گراف میں بڑھی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں ہندو اور مسلمان صدیوں سے امن کے ساتھ رہتے آے ہیں لیکن جب سے بدنام زمانہ مودی نے ہندوستان میں اقتدار پر قبضہ کیا ہے، مسلم کمیونٹی کو ہر طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔
6 دسمبر 1992 کو ایک ہندو ہجوم نے ایودھیا میں 16ویں صدی کی بابری مسجد کو اس جھوٹے دعوے پر شہید کر دیا تھا کہ مسلمانوں نے اسے ایک قدیم مندر کی جگہ پر بنایا تھا۔ اس دن کو ہندوتوا کے حامیوں کی طرف سے فتح کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، جبکہ مسلمانوں کے لیے یہ دہشت گردی کا دن ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل اس وقت دنیا کے دو سب سے بڑے دہشت گرد ملک ہیں جو اسلام کے خلاف بدترین دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں سینکڑوں مساجد کو نقصان پہنچایا جبکہ آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت 2014 سے ہندوستان سے مسلم اور اسلامی تہذیب کے تمام نشانات کو مٹانے میں مصروف ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم ممالک کو یہ واقعات خاموش تماشائیوں کی طرح نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ اس بدنام زمانہ شخص کے خلاف اجتماعی اور ٹھوس کارروائی کرنی چاہئے جو ہندوستان سے اقلیتوں بالخصوص مسلم کمیونٹی کو ختم کرنے پر تلا ہوا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے عالمی برادری کو بھی بالادست بھارتی حکومت کی جبر اور نسل کشی کی پالیسیوں اور اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی