عوام کے ٹیکسز کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر خرچ کریں گے، وزیرآزاد کشمیر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل نے وفد کے ہمراہ جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی صورت میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بحیثیت ممبر اسمبلی ایوان کے اندر اور باہر عوام کی خدمت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ریاست کی ترقی و خوشحالی اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے بھر پور اقدامات شروع کردیئے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ حکومت گڈگورنس, میرٹ, آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی. وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے ٹیکسز کا پیسہ صرف اور صرف عوام پر خرچ کریں گے. انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے اخوت پروگرام کے تحت بلاسود قرضے دیئے جائیں گے تا کہ وہ اپنا کاروبار کر سکیں. وزیراعظم نے کہا کہ دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم نصب جس سے دفاتر حاضری بہت بہتر ہے. انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود, تعلیم, صحت کی سہولیات اور دیگر تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں. ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے تحریک آزادی کشمیر, آزادکشمیر کے عوام کی خوشحالی, میرٹ, گڈگورنس اور آزادکشمیر میں تعمیرو ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلایا

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ