وادی میں ہر دس نہتے کشمیری شہری پہ قابض فوج کا اہلکار بندوق تانے کھڑا ہے ، شیخ عبدالمتین

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کشمیری عوام اپنی آزادی اور جدوجہد کی کامیابی کے لئے پاکستان کے عوام کی طرف دیکھتے ہیں۔ شیخ عبدا لمتینراولپنڈی وومن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی ِکشمیر کے سلسلے میں خصوصی لیکچر اور کشمیر یکجہتی واک کا اہتمامطالبات ، اساتذہ اور یونیورسٹی عملے کی بھرپور شرکتر
اولپنڈی وومن یونیورسٹی میں آج یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک خصوصی لیکچر اور کشمیر یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس مسرت عالم بٹ کے پاکستان میں نمائندہ خصوصی شیخ عبدالمتین نے یہ خصوصی لیکچر دیا۔ اپنی گفتگو کے دوران شیخ عبدالمتین نے نہ صرف تنازعہ کشمیر کی تاریخ اور اہمیت پر روشنی ڈالی بلکہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی افواج اور انتظامیہ کے مظالم سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت کشمیر میں ڈیڑھ لاکھ بچے یتیم، 23ہزار بیوہ خواتین اور ہزاروں کی تعداد میں بے نام قبروں میں مظلوم کشمیری دفن ہیں۔ وادی میں ہر دس نہتے کشمیری شہری پہ قابض فوج کا اہلکار بندوق تانے کھڑا ہے ۔ دس لاکھ سے زائد بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی قابض فوج پچہتر سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا نہیں سکی اور یہ قبضہ صرف طاقت کے بل بوتے پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزادی پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، انہوں نے اپنے لوگوں کی مسلسل حمایت اور ہمدردی پہ پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنی آزادی کی جنگ پاکستانی عوام کے شانہ نشانہ جیتیں گے ۔لیکچر کے بعد مکالمے کا ایک سیشن ہوا جس میں حاضرین میں موجود طالبات، فیکلٹی اور انتظامیہ کے لوگوں کے کشمیر کے مسئلے سے متعلق مختلف سوالات پوچھے۔ اس کے بعد ایک یکجہتی واک کا اہتمام ہوا جس میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کی طالبات اساتذہ اور عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پہ وائس چانسلر راولپنڈی وومن یونیورسٹی ڈاکٹر انیلہ کمال نے یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس موقع پہ مہمان مقرر کا شکریہ ادا کیا ۔شیخ عبدالمتین کو یونیورسٹی کی یادگار شیلڈ پیش کی گئی۔ ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر باقر، چیئرمین میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نعمان انصاری اور ڈائرکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز مس خدیجہ بھی اس موقع پہ موجود تھے۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض پاکستان اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن محمد شوذب عسکری نے ادا کیے۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی