راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آزاد کشمیر کے وزیر صحت نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ ملک میں صحت عامہ کے فروغ کے لیے میڈیکل کالجز کے طلبا کو نئی سائنسی ایجادات پر بطور خاص اپنی توجہ مرکوز رکھنا ہو گی، طلبا اپنی تعلیمی اور تحقیقی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی میں وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ ائیر میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی وائٹ کوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق سپیکر فدا محمد ناشاد ، آزاد جموں کشمیر بار کونسل کے صدر راجہ آفتاب احمد ایڈووکیٹ ، شفا ڈینٹل کالج اور مارگلہ ڈینٹل کالج کے پرنسپل صاحبان اور النفیس میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل بطور مہمانان اعزاز شریک ہوئے، وزیر صحت آزاد ریاست جموں و کشمیر نثار انصر ابدالی نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی اور تحقیقی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپرنسپل میجر جنرل (ر) محمد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے طلبا پر اپنے حلف کی پاسداری لازم ہے،پرنسپل ڈینٹل کالج بریگیڈیئر (ر) گلزار حسین بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اس ادارے میں ملک کے بہترین ڈاکٹرز تیار کرنا ہے جو صحت عامہ کے لیے ایک مثالی کردار ادا کر سکیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبالرشید میاں نے کہا کہ وطیم میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا یہ عزم ہے کہ بین الاقوامی میڈیکل یونیورسٹیوں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ملک میں جدید ترین طبی تحقیق کو فروغ دیا جائے، تقریب کے اختتام پر معزز مہمانان گرامی نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں کالج کے احاطہ میں پھل دار پودے بھی لگائے۔