بیرون ممالک بسنے والے کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں، چوہدری انوارالحق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی، اس کے عوام کے حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنے کے لئے بہت جلد برطانیہ اور یورپ کا دورہ کروں گا۔ ریاست کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کو منظم کرکے، آزادجموں وکشمیر کی حکومت اور حریت کانفرنس بھارت کے مظالم، بھارت کی ریشہ دوانیوں اورمودی کے ہندوتوا منصوبے کو کسی صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچنے نہیں دے گی۔ ریاستی عوام کے حقوق کے لئے آزاد کشمیر کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان سے ملاقات۔ راجہ نجابت حسین نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو برطانیہ اور یورپ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر اُجاگر کرنے کے لئے تحریکی عہدیدارادیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں، کونسلروں، ممبران پارلیمنٹ اور کشمیر دوست تنظیموں کے ساتھ مل کر پانچ فروری سے لے کر گیارہ فروری تک کانفرنسیں، سیمینارز اور مذاکرے منعقد کرنے کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ، برمنگھم، مانچسٹر، لندن، بریڈ فورڈ، راچڈل اور نیلسن میں تقریبات منعقد کریں گے تا کہ عالمی برادری کو،برطانیہ کے سیاستدانوں کو، برطانیہ کے عوامی نمائندوں کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں آگاہی دی جا سکے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام جس تسلسل کے ساتھ اپنے وطن کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں اس کی تکمیل کے لئے بیرون ممالک بسنے والے کشمیری اور اندرون ملک آزاد کشمیر کی حکومت، حریت کانفرنس کی قیادت اور پاکستان کے عوام جس انداز میں سالیڈیریٹی کی تقریبات منعقد کر رہے ہیں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ان کا جہاں شکریہ ادا کیا وہیں اس ازم کا بھی اظہار کیا کہ بیس کیمپ کی حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے جدو جہد کو تیز کر ے گی اور تمام لوگوں کو بلا امتیاز سیاسی وابستگی قومی نقطہ ء نظر کے مطابق منظم کرے گی تا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کروایا جا سکے۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ