کشمیر کے بہادر عوام مودی کی اکھنڈ بھارت بنانے کے خواب میں ایک مؤثر رکاوٹ ہے، مشعال ملک

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر اس بات کی یاد دہانی کرتا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی ناجائز اور غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ وہ سینئر حریت رہنماؤں فاروق رحمانی، غلام محمد صفی اور محمود احمد ساغر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام، پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن اور عالمی برادری کی اپنے کشمیری بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام مودی کی اکھنڈ بھارت بنانے کے خواب میں ایک مؤثر رکاوٹ ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی ہندوتوا حکومت اور اسرائیل کی صیہونی حکومت کو عالمی امن کے لیے خطرات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر اور نیتن یاہو فلسطین میں وحشیانہ نسل کشی کر رہے ہیں۔

بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان نےاصل کشمیری سیاسی قیادت کو مختلف بہانوں سے غیر منصفانہ طور پر قید کر رکھا ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کی امنگوں کو آواز دینے والی نمائندہ سیاسی جماعتوں پر بھارتی حکومت کی پابندی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے شوہر محمد یاسین ملک، بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کےسیاسی منظر نامے کا ایک اہم شخصیت، کو مودی کی انتخابی فتح کے لیے غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ہندوستان غیر کشمیریوں کو اندھا دھند کشمیری ڈومیسائل دے کر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادیاتی تناسب کو تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کے اس اقدام کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں میں درج مستقبل کے کسی بھی ممکنہ رائے شماری کو متاثر کرنا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ خطے میں بھارت کی جانب سے منعقدہ فرضی اور مضحکہ خیز انتخابات کے مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے بائیکاٹ کے تاریخی موقف کو اجاگر کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ ستمبر کے انتخابات کے دوران ٹرن آؤٹ میں کسی بھی ممکنہ اضافے کی وجہ انڈیا کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر قانونی بستیوں کا قیام اور غیر کشمیریوں کو کشمیری ڈومیسائل کا غیر قانونی اجراء ہوگا۔

مشعال ملک نے مودی حکومت کی سرپرستی میں ہندوستان میں مسلم ورثے کے خاتمے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا اس مقام جہاں کبھی تاریخی بابری مسجد قائم تھی پر رام مندر کے افتتاح کو آر ایس ایس اور انتہا پسند ہندو ہندوتوا کی فتح کے طور پر دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے دستیاب شواہد بھارتی مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کا بین الاقوامی دہشت گردی کا نیٹ ورک امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں کارروائیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ آر ایس ایس کے دہشت گرد نیٹ ورک کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

مشعال ملک نے اپنی قیادت میں کشمیر کنسلٹیٹو کمیٹی کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی مسئلہ کشمیر پر آئندہ انتظامیہ کے غور و خوض کے لیے سفارشات مرتب کر رہاہے۔ انہوں نے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی یونیورسٹیوں میں کشمیر سیل قائم کرنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اپنے تعاون پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے نچلی سطح پر مسئلہ کشمیر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلعی سطح کی کشمیر کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی روشنی ڈالی۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی