رمضان ریلیف پیکج: یوٹیلیٹی اسٹورز پر بغیر سبسڈی والی مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی کے بعد مختلف برانڈز کی بغیر سبسڈی والی اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی کردی۔

’نجی ٹی وی کے مطابق میکرونی، ہلدی پاؤڈر، مشروبات، جمیز اور اچار سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت میکرونی، سرخ مرچ کی قیمت میں 10 روپے، ہلدی پاؤڈر کی قیمت میں 18، مسالہ جات کی قیمت میں 80 اور روح افزا کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کردی گئی۔

اسی طرح جیمز 20 روپے، اچار 15 اور کیچپ 20 روپے تک سستا کیا گیا ہے جبکہ کھیر مکس، رس ملائی اور سویاں 6 سے 12 روپے تک سستی کی گئی ہیں۔

مختلف چائے کے برانڈز 5 سے 43 روپے جبکہ صابن، کلینر، سرف، شیمپو اور ٹوتھ برش بھی سستے کردیے گئے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے بغیرسبسڈی والی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اطلاق آج سے ہوگا، رمضان پیکچ کا آغاز آج سے کیا گیا ہے اور چاند رات جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ ساڑھے 7 ارب روپے کے وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی