حالات مشکل، خدمت کا مشن لے کر حکومت قبول کی ،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)رکن قومی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہے، سیاست میں اختلافات نظرئیے سے ہوتا ہے، اسے ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، عوام کی خدمت کا مشن لے کر حکومت قبول کی ہے۔اس وقت ملک کی تمام لیڈر شپ میچور ہے، سب سے درخواست ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے مفاہمت کو فروغ دیں،آئندہ 5سال میں اسلام آباد کی شکل تبدیل کر دیں گے،بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے جامع پلان تیار،مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈیجیٹل صحت آسان کارڈ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام بزنس کمیونٹی کیلئے پرائیویٹ سطح پر صحت کارڈ لانا صدر آئی سی سی آئی کی بڑی کامیابی ہے۔ گزشتہ 30 سالوں سے اسلام آباد کی آبادی تو کئی گنا بڑی لیکن نئے اسپتال نہیں بن سکے۔اسلام آباد میں پمز کی طرح کے کم سے کم مزید تین اسپتال قائم کیے جانے چاہیں۔آئندہ پانچ سالوں میں اسلام آباد کے صحت کے نظام کو مکمل تبدیل کریں گے۔اسلام آباد چیمبر شہر کا بڑا سٹیک ہولڈر ،مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل مرحلہ وار کی جا رہی ہے، جب اللہ پاک کی منظوری اور پارٹی قیادت کا فیصلہ ہوا تو کابینہ کا حصہ ہوں گا، بدقسمتی سے جس طرح مہنگائی میں اضافہ ہوا اس کے مقابلے میں تنخواہوں میں اس طرح اضافہ نہیں ہوا۔ ، حکومت کو بے گناہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، توانائی، امن و امان کے بڑے چیلنجز ہیں، جن پر حکومت کا خصوصی فوکس ہو گا۔ملک میں معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے، ملک کیلئے تمام جماعتوں کو ایک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا۔آئندہ پانچ سالوں میں اسلام آباد کا نقشہ تبدیل کر دیں گے۔ احسن بختاوری کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر کا کردار اس وقت تمام چیمبرز میں نمایاں ہے جبکہ ظفر بختاوری کی اسلام آباد کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری نے کہا کہ آسان صحت کارڈ بزنس کمیونٹی کیلئے خواب تھا جسے پورا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ڈیجیٹل صحت کارڈ سے اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کو صحت کی بہتر سہولیات حاصل ہوں گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اپنا ایک میڈیکل سنٹر قائم کرنا چاہتا ہے۔خواہش ہے کہ کراچی اور دیگر چیمبرز کی طرح اسلام آباد چیمبر اپنا ایک اسپتال قائم کرے۔اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔اسپتال اور میڈیکل سنٹر کے قیام کیلئے پلاٹ کی فراہمی کیلئے سی ڈی اے سے بات کریں گے۔نئی حکومت بن چکی ہے، اسلام آباد کی مارکیٹس میں ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں کا تعاون درکار ہے۔فا ئونڈر گروپ نے تاجروں سے جتنے واعدے کئے تھے وہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت کیلئے میثاق مفاہمت ناگزیر ہے۔نئی حکومت ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے۔

سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی فاد وحید نے کہاک اسلام آباد چیمبر آنے پر طارق فضل چوہدری کے مشکور ہیں۔صحت آسان کارڈ اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کیلئے ایک انقلاب ہے۔سی ڈی اے کا چیئرمین اسلام آباد سے ہونا چاہیے، وہ ہی شہر کے مسائل کو بہتر سمجھ سکتا ہے۔پمز اسپتال کی حالت زار پر دکھ ہے، پمز اسپتال کے بورڈ میں چیمبر کو شامل کیا جا ئے تو بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں۔

سی ای او میڈسول ہیلتھ کمپنی علی اقبال نے کہا کہ اسلام آباد کے ہر مرکز اور مارکیٹ میں میڈیکل کیمپ لگائیں گے۔پورے پاکستان سے 120 سے زائد اسپتال میڈسول کے پینل پر ہیں۔بزنس کمیونٹی کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔

چیئر مین فائونڈر گروپ خالد اقبال ملک نے کہا کہ آسان صحت کارڈ لانے کا سہرا صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری اور کنوینئر رکمیٹی عبد الرحمان صدیقی کے سر ہے۔آسان صحت کارڈ سے صرف چیمبر کے ممبران ہی نہیں بلکہ پورے اسلام آباد کے تمام چھوٹے بڑے تاجر مستفید ہوں گے۔عبد الرحمان صدیقی میڈیکل سنٹر کے قیام کو عملی جامعہ پہنچائیں، ہم انکا ساتھ دینگے۔آئی سی سی آئی کا ایک بھی پیسہ کسی غلط جگہ استعمال نہیں ہو رہا۔

تقریب سے سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ اسلام آباد کے نمائندوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے۔وزیراعظم سے درخواست ہے کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے۔اسلام آباد کے نمائندوں کو وفاقی کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا تو شہر اقتدار کے مسائل حل نہیں ہونگے۔آسان صحت کارڈ سے تمام چھوٹے بڑے بزنسز کے تمام ملازمین کو بھی صحت کی رعایتی سہولیات ملیں گی۔مفاہمت کے بغیر کوئی معاشرے آگے نہیں بڑھ سکتا ، اگر ہم نے معاشی بہتری لانی ہے تو ہمیں مفاہمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دینا ہو گا۔امید ہے صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیں گے۔

تقریب سے خطاب میں صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے کہا کہ صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری نے اپنے دور میں بزنس کمیونٹی کیلئے جو کام کیئے وہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے۔احسن بختاوری اپنی جیب سے پیسے لگا کر بزنس کمیونٹی کے کام کر رہے ہیں۔احسن بختاوری اسلام آباد کے تاجروں کیلئے اسپتال اور سکول کا قیام بھی عمل میں لائیں، مسائل کا حل موجود ہے، ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
[7:18 PM, 3/11/2024] Arshad Khan: https://immedia.pk/latest-news/10428/
[7:40 PM, 3/11/2024] Amir Butt Butt SB: گوجرانوالہ۔( بمعہ تصویر )11مارچ 2024
سٹی پبلک سکول بہاری کالونی کیمپس کا افتتاح کردیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس شیخ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جیپس کے صدر طارق محمود مغل،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد شبیر بھٹی، محمد زاہد اخلاق فرنیچر والے ،ملک طارق احسان ممبر سپریم کونسل جیپس، شیخ فیصل منیر، محمد عمیر شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین سٹی پبلک سکول شیخ زبیر سعید اور ان کے صاحبزادوں ولید زبیر،عبدالہادی زبیرنے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شیخ زبیر سعیدنے کہا ہمارا مقصد تعلیم کو عام کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہمارا تمام سٹاف دن رات کوشاں ہے۔ معیاری تعلیم ہی انسان کو کائنات کی تخلیق کا اصل مقصد بتا سکتی ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس شیخ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جیپس کے صدر طارق محمود مغل،ملک طارق احسان و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں حصول تعلیم کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج کے دور میں ایسے تعلیمی ادارے شاذ ونادر ہی ملتے ہیں جہاں تعلیم کے ساتھ اسلامی نہج پر نونہالوں کی تربیت کی جاتی ہو۔ تربیت کے ساتھ تعلیم دینے والے ادارے خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ سٹی پبلک سکول ایک آئیڈیل اسکول ہی نہیں، بلکہ مشن ہے۔قبل ازیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس شیخ نے فیتہ کاٹ کر سٹی پبلک سکول بہاری کالونی کیمپس کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی، تعلیم کے فروغ اور سکول کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
کیپشن تصویر۔
گوجرانوالہ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس شیخسٹی پبلک سکول بہاری کالونی کیمپس کا افتتاح کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سٹی پبلک سکول شیخ زبیر سعید،صدر جیپس طارق محمود مغل،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد شبیر بھٹی،ملک طارق احسان، محمد زاہد ، ولید زبیر،عبدالہادی زبیر بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی