تعمیراتی صنعت مشکل وقت میں معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے:سردار طاہر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود نے فیڈریشن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعتیں اس مشکل وقت میں معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، پچھلی پالیسیوں نے ہمارے ملک کو بری طرح متاثر کیا ہے، پاکستانیوں نے صرف متحدہ عرب امارات میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے. فیڈریشن کے صدر سردار طاہر محمود اور چیئرمین مسرت اعجاز خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے حکمت عملی تیار کرنے اور آئی ایم ایف پروگرامر کی جانب سے درپیش چیلنجز کا تخمینہ لگانے پر غور کیا گیا جس میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو متاثر کرنے والے اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے جڑواں شہروں کے ممبران کو اکٹھا کرنے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا گیا.اجلاس میں نائب صدر پنجاب احسن ملک، نائب صدر رانا اکرم،نائب صدر نجیب گل عباسی، سیکرٹری انفارمیشن آئی ای اے اے اسرار الحق مشوانی، کوارڈنیٹر ذوالقرنین عباسی ،ایگزیکٹو ممبر حبیب ملک و دیگر نے شرکت کی. اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مزید بوجھ ڈالے بغیر ریونیو بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے میں حکومت کو سہولت اور معاونت فراہم کی جائے گی.مزید برآں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیمبرز اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) سمیت پاکستان بھر کی تمام رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ہمارے اجتماعی خدشات کو موثر انداز میں آگاہ کیا جاسکے.

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی