بخت علی جٹ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹورازم افیئرز کے چیئرمین نامزد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) معروف سیاحتی ادارے ”سرپرائز ہالیڈیز” کے چیف ایگزیکٹو چودھری بخت علی جٹ کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹورازم افیئرز کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا، صدر چیمبر نے سال 2023-24کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، صدر چیمبر نے چودھری بخت علی جٹ کو اسٹینڈنگ کمیٹی کی تشکیل کی بھی ذمہ داری سونپ دی ،تفصیل کے مطابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس شیخ فیصل ایوب نے چودھری بخت علی جٹ کو چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ٹورازم افیئرز کا چیئرمین نامزد کرتے ہوئے کمیٹی ممبرز کی نامزدگی کی ذمہ داری سونپتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ”سرپرائز ہالیڈیز” کے چیف ایگز یکٹو اپنے وسیع تر سیاحتی تجربے اور علم سے چیمبر اراکین کو فائدہ پہنچائیں گے،صدر چیمبر نے نامزدگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سرپرستی اور تعاون کے بغیر ٹورازم انڈسٹری ترقی نہیں کرسکتی ، ٹورازم انڈسٹری کو اگر بہتر انداز میں سنجیدگی سے فروغ دیا جائے تو ہماری ایکسپورٹس سے بھی زیادہ زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے، پاکستان خوبصورت سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے جو دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے خاص کشش رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک اور تقریبا 9ہزار سال پرانی ہے ، یہاں قدرتی حسن کے شہکار بے شمار مقامات، دنیا کے بلند ترین پہاڑ، ان گنت مذہبی و تاریخی مقامات، منفرد فنون ، دستکاری، مضبوط ترین ثقافت اور ورثہ موجود ہے، عالمی ادارہ سیاحت کے مطابق گزشتہ سال غیر ممالک سے دبئی کا رخ کرنے والے سیاحوں نے 80 ارب درہم خرچ کئے جو کہ 21ارب 80کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم بنتی ہے جبکہ دبئی میں بلند و بالا عمارتوں اور تفریح گاہوں کے سوا کچھ بھی نہیں جبکہ پاکستان فطرت کے حسین ترین، خوبصورت اور دلفریب نظاروں سے بھرا پڑا ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر حکومت پاکستان اور وزارت سیاحت کے ارباب اختیار ذمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کریں تو اہل پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن کر خطیر زر مبادلہ حاصل کرکے ملک و قوم پر خوشحال اور معاشی استحکام کے دروازے کھولے جاسکتے ہیں ، صدر چیمبر نے اس موقع پر چیف ایگز یکٹو ”سرپرائز ہالیڈیز” چودھری بخت علی جٹ کی صنعتی شہر گوجرانوالہ میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے شاندار خدمات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کو خوبصورت دکھانے کیلئے گوجرانوالہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے ان شاء اللہ نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی