زرمبادلہ ذخائر میں 85 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈالرز موصول ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 85 کروڑ ڈالرز کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ پاکستان کے ڈالر ڈپازٹس کا مجموعی حجم 12 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 85 کروڑ ڈالرز کا بڑا اضافہ ہوگیا، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈالر انفلوز موصول ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 85 کروڑ ڈالرز ملنے کے بعد پاکستان کے ڈالر ڈپازٹس کا مجموعی حجم 12 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہوگیا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ڈالرز ذخائر بڑھ کر 7 ارب 75 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 6.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس 40 دن کی درآمدات کا زرمبادلہ باقی رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے معاشی ماڈل میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے، غربت ایک بار پھر سراٹھارہی ہے جبکہ پاکستان میں معاشی ترقی پاٸیدار نہیں، فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا: 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور، یوکرین کیلئے 30 کروڑ ڈالر مختص

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی