کولڈ سٹوریج انڈسٹری کیلئے بجلی کا انڈسٹریل ٹیرف بحال کیا جائے، احسن بختاوری

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس کے صدر بابو محمد علیم اور جنرل سیکریٹری طا ہر ایوب کی قیادت میں کولڈ سٹوریج مالکان کے ایک وفد نے صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری سے چیمبر ہا ئو س میں ملاقات کی اور ان کو کولڈ سٹوریج انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاوری نے کہا کہ کولڈ سٹوریج انڈسٹری انڈسٹریل ٹیرف کے تحت بجلی کے بل ادا کر رہی تھی لیکن حکومت نے اس انڈسٹری پر کمرشل ٹیرف عائد کر دیا ہے جس وجہ سے ان کے بجلی کے بلوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا اور اور کاروبار کی لاگت بہت بڑھ گئی ہے جس وجہ سے یہ انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے۔ لہذا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کولڈ سٹوریج انڈسٹری کیلئے بجلی کے بلوں کا انڈسٹریل ٹیرف بحال کیا جائے تا کہ اس انڈسٹری کی مشکلات کم ہوں اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ کولڈ سٹوریج انڈسٹری کی کاروباری لاگت بڑھنے سے سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں بھی غیر ضروری اضافہ ہو رہا ہے لہذا حکومت عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اس شعبے کیلئے انڈسٹریل ٹیرف کو دوبارہ بحال کرے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ چیمبر ان کے مسائل حل کرانے میں ہرممکن تعاون کرے گا۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس کے صدر بابو محمد علیم اور جنرل سیکریٹری طا ہر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد کی ہول سیل سبزی و فروٹ منڈی اس علاقے کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر اور شمالی علاقہ جات کو بھی سبزی و فروٹ سپلائی کرتی ہے اور برآمدات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا انہوں نے سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کہ سبزی منڈی کو درپیش مسائل کو جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
امیر حمزہ، ارسلان جاوید، چوہدری صدیق، ضیا الرحمان، حاجی بشیر، چوہدری سہیل اور دیگر وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر چیمبر کے صدر احسن بختاوری نے ارسلان جاوید کو کولڈ سٹوریج کمیٹی کا کنو ینر مقرر کیا اور ان کو اس سلسلے میں باقاعدہ لیٹر بھی دیا گیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی