گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے وفد کے ہمراہ کونسل جنرل ایران مہران مواہد فار سے ملاقات کی اس موقع پر ایران جانیوالے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے ڈیلیگیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ،کونسل جنرل ایران نے کہا کہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر ڈیلیگیشن کی بھرپور سپورٹ کی جائے گی -اس سلسلے میں تہران کاشان، اصفہان اور ایران پاکستان جائنٹ چیمبرز پہلے سے ہی رابطے میں ھیں ِ چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں ایکسپوٹ کو بڑھانا اور گوجرانوالہ کی مصنوعات کو دوسرے ملکوں میں متعارف کروانا ہماری اولین ترجیح ہے، دورہء ایران اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے – ان کا مزید کہنا تھا کہ ھم علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے کوشاں ھیںِ- اس موقع پر احمد اکرام لون نے ایرانی کونسل جنرل مہران مواہد فار کو گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی جس پر کونسل جنرل ایران نے دعوت قبول کرتے ھوئے فروی میں میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی- وفد میں ڈائریکٹر جی بی سی عثمان نواز باجوہ ، علی رضا رضوی،حبیب اللہ چوہدری ،واجد علی نقوی ‘ شارق کلیم ، فائق کلیم ، صادق صابر و دیگر بھی شامل تھے ۔