اسلام آباد(کامرس ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر23 پیسےمہنگا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 2022 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔