اسلام آباد : بیک وقت 4000سے زائد سٹورز 130سے زائد وئر ھاوسز کی آنلائن ٹرانزکشن ریکارڈ کرنے والا بہترین ڈیٹا بیس، بہترین پوائنٹ آف سیلز سسٹم، حیومن ریسورس منیجمنٹ، سپلائی چین منیجمنٹ، اور فنانشل منیجمنٹ کا شاہکار سسٹم، بے نظیر انکم سپورٹ اور نادرا کے ساتھ اشیاء خوردونوش پر ٹارگیٹڈ سبسڈی فراہم کرنے والا واحد ڈیجیٹل نظام صرف یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے پاس ہے۔ اس نئے نظام کے چرچے اب دنیا میں ہورہے ہے جو پورے ملک کیلئے ایک اعزاز ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے جنرل منیجر انفارمیشن ٹیکنالوجی شکیل احمد نے بہترین انداز میں یوٹیلیٹی سٹورز کی کمپیوٹرائزیشن کی تفصیل ورلڈ اکنامکس فورم 2024 ڈیووس سوئٹزرلینڈ میں بڑے مفصل طریقے سے بیان کی جو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور پاکستان کے لئے ایک اہم سنگ میل اور اعزاز ہے۔