دال، مرغی،انڈوں اور بڑے گوشت سمیت 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:گزشتہ ہفتے ملک میں چکن، دال، انڈے اور بڑے گوشت سمیت پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی معمولی کمی سے تینتالیس اعشاریہ سات نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ایک سال میں ٹماٹر ایک سو تینتیس فیصد سے زیادہ مہنگے ہوئے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں اعشاریہ ایک چار فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح تینتالیس اعشاریہ سات نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق چکن، گڑ، چائے، دال مونگ، انڈے، دال ماش اور بیف مہنگا ہوا۔ گندم کا آٹا، انرجی سیور، ایل پی جی، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔تاہم ٹماٹر، آلو، پیاز، چائے، دال چنا، لہسن کی قیمتوں میں کمی آئی۔
سالانہ بنیاد پر ٹماٹر ایک سو تینتیس فیصد، سرخ مرچ بیاسی فیصد اور گندم کا آٹا باسٹھ فیصد مہنگا ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت گیس چارجز گیارہ سو آٹھ فیصد بڑھ گئے۔ ایک سال کے دوران سگریٹس کی قیمتوں میں بھی ترانوے فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کے مقابلے پیاز اور گھی کی قیمتوں میں کمی آئی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی