آئی ایم ایف نے پاکستان کودرکار بیرونی قرض کے تخمینے میں کمی کردی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کو درکار قرضوں کے تخمینے میں کمی کردی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال اور اگلے مالی سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں کی طلب124 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے، جو کہ گزشتہ تخمینے سے 8 ارب ڈالر کم ہے، یاد رہے کہ چار ماہ قبل آئی ایم ایف نے یہ تخمینہ 131 ارب ڈالر لگایا تھا، جبکہ اس طرح مجموعی بیرونی قرضوں میں بیرونی پبلک قرض 103 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، جو سابقہ تخمینے کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر کم ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ جائزہ رواں مالی سال 2023-24 اور اگلے مالی سال 2024-25 کیلیے جاری کیا ہے، ان تخمینوں پر اگلے سال فروری یا مارچ میں ہونے والے مذاکرات میں مزید بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی طلب میں کمی کی بنیادی وجہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، بیرونی قرضوں کی کم ادائیگیاں اور چین کی طرف سے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تخمینے میں کمی کی ایک اور وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری بھی ہے، جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں کی طلب میں کمی ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرضہ ستمبر تک 128 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر23 پیسےمہنگا ہوگیا

آئی ایم ایف کے موجودہ تخمینے ظاہر کرتے ہیں کہ اگلے مالی سال کے دوران بھی برآمدات کی انکم، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترسیلات زر مجموعی طور پر بھی درآمدی ضروریات پوری کرنے سے قاصر رہیں گی، جس کی وجہ سے حکومت پرانے قرضوں کی ادائیگی کیلیے نئے قرضوں کی محتاج رہے گی۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ