گورنراسٹیٹ بینک کامانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک) گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدنے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،پیر کوگورنر کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے اجلاس کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر 8.3 ارب ڈالر ہو گئے، ایکسٹرنل اکاؤنٹ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، مہنگائی کا دباؤ اب بھی برقرار ہے، مہنگائی پر توانائی قیمتوں کا اثر اہم ہے۔جمیل احمد کا کہنا تھا کہ شرح سود بائیس فیصد پر برقرار رہے گی، مارچ میں شرح سود کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، رواں مالی سال مہنگائی تئیس سے پچیس فیصد رہے گی جبکہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح دو سےتین فیصد رہے گی۔گورنر کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد مہنگائی شرح میں کمی ریکارڈ کی جائے گی، آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی سخت شرح سود پالیسی کے سبب ہوگی، عالمی منڈی میں تیل، اجناس کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔جمیل احمد نے کہا کہ ہمارا مانیٹری پالیسی کا رحجان سخت رہے گا، ہماری طرف سے آئی ایم ایف سے مانیٹری پالیسی کا کوئی لیول طےشدہ نہیں ہوتا، ہماری ماہانہ درآمدات تقریباً اسی کروڑ ڈالر بڑھی ہیں، حقیقی درآمدات کی طلب پوری ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی