کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ڈی واٹسن گروپ کا کردار قابل ستائش ہے، کمشنر مالاکنڈ

اسلام آباد ( سٹا ف رپورٹر) ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ڈی واٹسن گروپ کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ڈی واٹسن سپر سٹور کا افتتاح علاقے کے عوام کیلئے بہت خوش آئندہ ہے کیونکہ اس سے صارفین کو ایک سازگار ماحول میں خریداری کا موقع فراہم ہو گا اور علاقے کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں ڈی واٹسن سپر سٹور کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ سوات پورے ملک میں سب سے فرینڈلی تجارتی مرکز ہے اور یہاں کے لوگ سیاحوں کے ساتھ مثالی برتائو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی واٹسن کے قیام سے جہاں سوات کے عوام کو معیاری سہولتیں فراہم ہوں گی وہاں سوات آنے والے سیاحوں کو ایک معیاری شاپنگ سنٹر کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مالا کنڈ ڈویژن کی تمام انتظامیہ ہمیشہ سرمایہ کاروں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں پیش پیش ہوتی ہے اور ڈی واٹسن کو بھی مالا کنڈ ڈویژن کی انتظامیہ اور تاجربرادی کا بھرپور تعاون حاصل ہو گا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری اپنے خطاب میں کہا کہ ریٹیل سیکٹر زراعت اور مینوفیکچرنگ کے بعد معیشت کا تیسرا سب سے بڑا شعبہ ہے جس کا ملک کے جی ڈی پی میں 20 فیصد حصہ ہے اور لاکھوں افراد کو یہ شعبہ روزگار فراہم کرتا ہے۔ تاہم دیگر کاروباری اداروں کی طرح ریٹیل شعبہ بھی اس وقت متعدد مشکلات سے دوچار ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ آنے والی حکومت ملک میں ریٹیل شعبے کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے جس سے کاروبار سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا اور معیشت جلد بحال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر انفراسٹرکچر کی کمی، پیچیدہ ریگولیٹری مسائل، معاشی اتار چڑھاؤ اور غیر مستحکم ماحول ریٹیل سیکٹر کے لیے بڑے چیلنجز ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ آنے والی حکومت ریٹیل سیکٹر کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے جس سے انٹریپرینوز کلچر کی حوصلہ افزائی ہو گی اور ملک میں بہت سے نئے کاروباری ادارے قائم ہونے سے بے روزگاری و غربت میں کمی واقع ہو گی اور معیشت بہتر ترقی کرے گی۔
آئی سی سی آئی کے سابق صدر اور ڈی واٹسن گروپ کے چیئرمین ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی واٹسن پہلے ہی اسلام آباد اور پنجاب میں اپنے اسٹورز کا چین چلا رہا ہے اور سوات میں ڈی واٹسن سپر اسٹور کا افتتاح اس کی ترقی اور توسیع کے سفر کی جانب ایک اور بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی واٹسن اپنے صارفین کو معیاری اشیائ فراہم کر رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ سوات میں اس کے کھلنے نہ صرف لوگوں کا روزگار ملے گا بلکہ علاقے کے صارفین کو ایک پرکشش ماحول میں خریداری کرنے کا خوشگوار تجربہ حاصل ہو گا۔
مالا کنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ ڈی واٹسن کا قیام سوات کے عوام کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے اور وہ ان کی کامیابی کیلئے ہمیشہ اپنا تعاون فراہم کریں گے۔
چکوال چیمبر آف کامرس کے صدر اور ڈی واٹسن سپر سٹور سوات کے میزبان وقار بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صارفین کو خریداری کیلئے بہتر سے بہترماحول فراہم کرنا ان کے کاروبار کی اہم ترجیح ہے اور کہا کہ سوات میں ان کے سپر سٹور کا افتتاح علاقے کے عوام کیلئے ایک بہترین تحفہ ثابت ہو گا۔
چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید، گروپ لیڈر خالد اقبال ملک، سوات چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر اور سابق صدر احمد خان، مالاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، آل سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر زاہد خان، آئی سی سی آئی کے سابق صدر زاہد مقبول، ، خواجہ عارف اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سوات میں سپر سٹور کھولنے پر ڈی واٹسن گروپ کو مبارک باد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوات چیمبر کے صدر راحت علی خان، سابق صدور احمد خان، عدنان علی ، یوسف علی خان،ایف پی سی سی آئی کے کوآرڈینٹر برائے خیبر پختونخواہ اکبر خان، بختی کرم، خالد خان، علی محمد، علی شیر میاں، محمد عثمان، راجہ محمد امتیاز، امیر حمزہ، خالد چوہدری، اسد عزیز، محبوب احمد خان، عرفان چوہدری، راجہ فیاض گل، زاہد قریشی، ناصر چوہدری، سیف الرحمان خان، بابر چوہدری، یوسف راجپوت، ظریف احمد خان، ندیم ملک اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ .

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی