اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق سینئر صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کوٹلی ستیاں محمد نجیب ستی مرحوم کے صاحب زادے سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کوٹلی ستیاں وسیم ستی ،جوائنٹ سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کوٹلی ستیاں نصیر احمد ستی کے بھائی ذیشان احمد ستی کی شادی کی تقریب مقامی مارکی ورثہ پیلس میں منعقد ہوئی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن میں سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب حافظ عثمان عباسی ،راجہ عبداللہ سرور ،راجہ عتیق سرور ، راجہ آفاق سرور ،ایم پی اے راجہ حنیف ،سابق پارلیمانی سیکرٹری شاہد ریاض ستی، سابق ڈپٹی مئیر چوہدری رفعت ،فیڈرل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے رہنما رحمان باجوہ،پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن راولپنڈی کے رہنما ایڈوکیٹ ابرار احمد،پاکستان مسلم لیگ ن کوٹلی ستیاں کے صدر خورشید ستی ،ایم سی کوٹلی ستیاں کے صدر آفتاب ستی ،سماجی شخصیت نشاط ستی صاحب ایم سی ممبران کوٹلی ستیاں راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر مسلم لیگی عہدیداران کی بڑی تعداد میں شرکت۔تقریب کے میزبان وسیم ستی ،شاہد ستی ،ندیم ستی ،نصیر احمد ستی ،عثمان ستی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔