گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)سٹی پبلک سکول بہاری کالونی کیمپس کا افتتاح کردیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس شیخ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جیپس کے صدر طارق محمود مغل،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد شبیر بھٹی، محمد زاہد اخلاق فرنیچر والے ،ملک طارق احسان ممبر سپریم کونسل جیپس، شیخ فیصل منیر، محمد عمیر شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین سٹی پبلک سکول شیخ زبیر سعید اور ان کے صاحبزادوں ولید زبیر،عبدالہادی زبیرنے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شیخ زبیر سعیدنے کہا ہمارا مقصد تعلیم کو عام کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہمارا تمام سٹاف دن رات کوشاں ہے۔ معیاری تعلیم ہی انسان کو کائنات کی تخلیق کا اصل مقصد بتا سکتی ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس شیخ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جیپس کے صدر طارق محمود مغل،ملک طارق احسان و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں حصول تعلیم کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔ مقررین نے کہا کہ آج کے دور میں ایسے تعلیمی ادارے شاذ ونادر ہی ملتے ہیں جہاں تعلیم کے ساتھ اسلامی نہج پر نونہالوں کی تربیت کی جاتی ہو۔ تربیت کے ساتھ تعلیم دینے والے ادارے خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ سٹی پبلک سکول ایک آئیڈیل اسکول ہی نہیں، بلکہ مشن ہے۔قبل ازیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد انیس شیخ نے فیتہ کاٹ کر سٹی پبلک سکول بہاری کالونی کیمپس کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ملک پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی، تعلیم کے فروغ اور سکول کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔