ہماری جماعت کا مقصد مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بننا اور نوجوان نسل کو آگے لانا ہے،چیئرمین مظلوم عوامی تحریک

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مظلوم عوامی تحریک کے چیئرمین صادق خان ادوزئی نے مظلوم عوامی تحریک کی مرکزی کابینہ کو تحلیل کر کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت کا مقصد مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بننا اور نوجوان نسل کو آگے لانا ہے،تعلیم ،صحت اور معیشت کی بہتری ہمارے منشور کی اولین ترجیح ہے،عید کے بعد پورے پاکستان میں پارٹی کی تنظیم سازی شروع کر دینگے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارٹی کے دیگر راہنماؤں، اسد اللہ حقانی، حاجی لالی شاہ، ویمن ونگ کی صدر میڈم شبانہ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، صادق خان ادوزئی کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم عوامی تحریک ایک عوامی فلاحی پارلیمانی تحریک ہے جو کہ پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل کا حل پارلیمانی سیاست کی بنیاد کے ذریعہ حل کرنے کو ترجیح سمجھتی ہے ،مظلوم عوامی تحریک میں بنیادی لفظ مظلوم کی تشریح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ لفظ مظلوم موجودہ معاشی حالات میں پاکستان میں اس اکثریتی آبادی پر لاگو ہوتا ہے جن کی ترجمانی مظلوم عوامی تحریک اپنا فرض سمجھتی ہے کہ موجودہ معاشی حالات انتہائی مہنگائی کی چکی میں پینے والے ملازمین پیشہ اور کاروباری پیشہ افراد متاثر اور خصوص متوسط طبقات انتہائی متاثر ہیں جو کہ مظلوم کے زمرے میں آتے ہیں ان طبقات کو اس معاشی ظلم سے نکالنے کے لئے مظلوم عوامی تحریک نے پارلیمان کے توسط سے اس کےمظلوم اولسی تحریک پاکستان نے حالیہ انتخابات میںپہلی بار مظلوم عوامی تحریک نے مٹکے کے نشان پر حصہ لیا اور پاکستان میں قومی اور صوبائی کے 50 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا جن میں اکثریتی امیدواروں نے ہزاروں کی تعداد میں ووٹ حاصل کئے اور مجموعی طور پر مظلوم عوامی تحریک جو کہ پاکستان کے عوام میں ایک نا آشنا تحریک تھی ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے اور پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں اپنا مقام روشناس کروایا،مظلوم عوامی تحریک اس عوامی رائے دہی کو اپنے مستقبل کی جیت سمجھتی ہے، آئندہ کی پارلیمانی سیاست اور تحریک کو مزید منظم اور فعال کرنے کے لئے مظلوم عوامی تحریک کی مرکزی کابینہ کو تحلیل کر کے مرکزی آرگنائیز نگ کمیٹی کا اعلان کرتے ہیں جو کہ مظلوم عوامی تحریک کی ممبر سازی اور تمام صوبوں میں تنظیم کو منظم کرنےکی ذمہ داریاں سونپتی ہے ،پارٹی کی تنظیم سازی عید کے بعد پورے ملک میں مرکزی ،صوبائی ضلعی،تحصیل اور یونین کونسل سطح پر شروع کی جائیگی تمام مظلوم پاکستانیوں کو اس تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی