کپس گرلز کالج سیٹلائٹ ٹائون کیمپس کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کپس گرلز کالج سیٹلائٹ ٹائون کیمپس کے سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد جناح اسٹیڈیم میں کیا گیا جس میں شریک طالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر زاہد فاروق نے سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کیا۔، فضا میں غبارے چھوڑے گئے اور لڑکیوں کی جانب سے بینڈز کی دھنوں پر خوبصورت مارچ پاسٹ بھی کیا گیا۔اس موقع پر دیگر مہمانان گرامی میں کرنل ساجد محمود وڑائچ پروفیسر منیر احمد چودھری ماہر تعلیم سجاد مسعود چشتی پروفیسر طارق محمود مغل پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد انصاری مرزا محمد کاشف پروفیسر محمد سلیم کھوکھر ،محمد رضوان بھٹی بھی شامل تھے۔ سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ، رسہ کشی، بوری ریس، چاٹی ریس،لیگ ریس،گائیکی،ملی نغموں،دلہا دلہن کے مقابلے شامل تھے ۔ سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹول میں تمام طالبات نے بھرپور جوش و جذبہ سے مقابلوں میں حصہ لیا۔منعقد ہونے والے پروگرامز میںطالبات نے اپنے ملک کے صوبوں کی ثقافت و تمدن کی بھرپور عکاسی کی ،سٹال لگائے اور علاقائی لباس زیب تن کرکے صوبائی کلچرل کی نمائندگی کی۔ طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیااور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ لڑکیوں کے درمیان سو میٹر، دو سو میٹر اور چارسو میٹر دوڑ کے مقابلے ہوئے جبکہ چاٹی ریس، رسہ کشی اورتھری لیگ ریس میں بھی طالبات نے خوب جوہر دکھائے، تفریحی مقابلوں میں فلاور ایرینجمنٹ، پوسٹر پینٹگز کے علاوہ کھانوں کے سٹالز و ثقافتی ماڈلز بیاہ شادی و دیگر روائتی رہن سہن کے پروگرام پیش کرکے خوب داد وصول کی اور دیگر سرگرمیوں میں طالبات نے بھرپور دلچپسی کا مظاہرہ کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر زاہد فاروق بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو دوران تعلیم کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیئے ۔ کھیلوں کے فروغ اور صحت مندانہ سر گر میوں کا دائرہ وسیع کر کے ہم ایک بہتر ین اور مضبو ط قو م تشکیل دے سکتے ہیں۔ تعمیری مثبت اور خو شگوار سر گر میاں نو جوان نسل کی ذہنی صلا حیتوں کو جلا بخشتی ہیںاور ان کی کردار سازی میں معا ون ثا بت ہوتی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر زاہد فاروق، کرنل ساجد محمود وڑائچ پروفیسر منیر احمد چودھری،پروفیسر حافظ شبیر احمد چشتی،میڈم صباء اکرام و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی