اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ پام سنڈے ہمیں عجز و انکساری کا سبق دیتا ہے ، اس دن کی اہمیت کا بہت کم لوگوں کو علم ہے، اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی کی ضرورت ہے، یہ دن مسلم مسیحی اتحاد کی علامت ہے ، ہمارے حکمرانوں کے لئے بھی عاجزی اور انکساری ضروری ہے، جے سالک نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، جے سالک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی آج پام سنڈے منا رہے ہیں،اس دن کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ یہ انکساری اور عاجزی سکھاتا ہے، پام سنڈے کی اہمیت سے بہت کم لوگ واقف ہیں کیونکہ پام سنڈے کا شعور عوام میں نہیں ہے،اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی کی ضرورت ہے، ہمارے حکمرانوں کے لئے بھی عاجزی اور انکساری ضروری ہے، گذشتہ روز 23 مارچ کو یوم پاکستان گزرا ہے اس دن کو بھی عاجزی اور انکساری سے گزارنا چاہیے تھا۔