گوجرانوالہ کے شہری واسا کے کروڑوں کے نادہندہ نکلے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق واسا کے نا دہندہ صارفین سے پانی اور سیوریج کے بلوں کی ریکوری مہم تیزکی جا ئے اورواٹر سپلائی وسیوریج کے بلوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں کنکشنز منقطع کردیئے جائیں۔مزیدکہا کہ ڈیفالٹرز سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جا ئے گی۔ منیجنگ ڈائریکٹرواسا کاشان حفیظ بٹ نے واسا کے نادہندہ صارفین کے ذمہ دیرینہ واجبات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واسا کے بلوں کی تقسیم اور ریکوری کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ بقایا جات کی وصولی میں اضافہ ممکن ہو۔ ایم ڈی واسا کا کہنا کہ گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق واسا کا ریونیو بڑھانے کے لئے واسا کی ٹیمیں ریکوری کے لئے علاقہ میں متحرک ہیں اورتقریبا 40 کروڑ روپے کے ٹا پ نادہندگان کی فہرستیں مرتب کر لی گئیں ہیں اور ان کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا گیا ہے۔ناد ہندگان سے ہر ممکن ریکوری کے لئے واسا کی ریکوری ٹیمیں انتھک محنت کررہی ہیں اور ضرورت پڑنے پر پولیس کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ واسا سے متعلقہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں تاکہ انہیں معیاری سروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری واسا کی سروسز حا صل کرتے ہیں لیکن پانی و سیوریج بلزکی ادائیگی نہیں کرتے ۔ جو بلز کی عدم ادائیگی پرعادی ڈیفالٹر بن چکے تھے ان کے کنکشن منقطع کردئیے گئے بقایا جات کی ریکوری تک ان کے کنکشن بحال نہیں کئے جائیں گے۔ریونیو میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کو انعامات دیئے جائیں گے ۔ تمام سٹاف اسی محنت اور لگن سے کام کرے اور واسا کا نام روشن کرے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ریکوری کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق رپورٹ انہیں ہر دو ہفتہ کے بعد فراہم کی جائے تاکہ متعلقہ افسران کی کارکردگی کاجائزہ لیا جاسکے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ واسا کے صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی کیلئے متحرک کردارادا کریں اور اس ضمن میں سیوریج سسٹم فعال اور واٹر سپلائی میں تعطل نہیں آناچاہیے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی