اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر) پا کستان مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز گولڑہ شریف میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں انجم عقیل خان نے پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور مبارکباد پیش کی ۔اساتذہ کو بھی بہترین کارکردگی پر اسناد سے نوازا گیا ۔ایم این اے انجم عقیل خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد گولڑہ کالج فار گرلز کے لیے کمپیوٹر لیب اور کمپیوٹر میں مہارت رکھنے والی 10 طالبات کے لیے سالانہ لیپ ٹاپ کا اعلان کیا ۔حلقہ این اے 46 اسلام آباد میں NAVTECH کے تحت ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔