پاکستان میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد آؤٹ آف سکول چلڈرن،ہمارے تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان ہے،ڈاکٹرملک ابرارحسین

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی نو منتخب مرکزی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا اجلاس گزشتہ روزایسوسی ایشن کے ہیڈآفس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی صدرڈاکٹر ملک ابرار حسین نے کی جبکہ سینئر نائب صدر رانا سہیل احمد،نائب صدرجاوید اقبال راجہ، سیکرٹری جنرل اشرف ہراج،ذوالفقار علی صدیقی،عرفان مظفر کیانی،ملک دین محمد اعوان،قاسم عباس، اسراربخا ری،محمد ابرا ہیم،ملک حفیظ الرحمن،ملک شوکت علی،محمد عارف ایڈوکیٹ،قاری طارق محمود،انتخاب حسین،سید عابد شاہ،سردار گل زبیر خان،ڈاکٹر رخسانہ خان،نگینہ یونس اور سعدیہ اسحاق نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر اجلاس نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں سکول سے باہر دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد بچے ہیں جو ہمارے تعلیمی نظام پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ آؤٹ آف سکولز بچوں کو سکول لانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ پاکستان کی تعلیمی ترقی،سماجی و معاشی بہتری کے لیے نجی شعبہ تعلیم کا کردار سب سے بڑھ کر ے اس لیے نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے ان سکولوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔نجی سکولوں کی بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے زمین کی فراہمی جبکہ بلاسود قرضے دیئے جائیں،رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں میں لیبارٹریاں اور لائبریریاں فراہم کی جائیں۔اجلاس میں واضح کیا گیاہے کہ بلاشبہ نجی شعبہ تعلیم حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،تاہم ریاست کو بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہونگی اور نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی