کے یو آئی میں حسن قرآت و نعتیہ مقابلے کی عظیم الشان تقریب منعقد

گلگت(وسیم بٹ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں عظیم الشان و روح پرور بین الشعبہ جاتی حسن قرآت اور نعتیہ مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق حسن قرآت ونعتیہ مقابلے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔حسن قرآت اور نعتیہ مقابلے میں طلبہ و طالبات نے خوبصورت اور سریلی انداز میں قرآت اور نعتیہ کلام پڑھ کر حا ضرین سے خوب داد حاصل کی اور محفل میں عقیدت کے رنگ بکھیردیئے ۔نعتیہ مقابلے کے مہمان خصوصی قراقر م یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے ۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے ڈینز ،سینئر انتظامی وتدریسی افسران اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔حسن قرآت و نعتیہ مقابلے کے شرکاء سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ قرآن پاک ہم سے تقاضہ کرتاہے کہ اس کو پڑھیں،سمجھیں،عمل کریں اس کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔لہذا طلبہ وطالبات اپنے آپ کو قرآن پاک سے زیادہ سے زیادہ قریب کریں۔وائس چانسلر نے کہاکہ نبی پاک ؐ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ عمل ہے ۔جس پر عمل کرکے دنیا وآخر ت دونوں میں حقیقی کامیابی سے ہمکنا رہوسکتے ہیں۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے طلبا میں چھپی صلاحیتیں عیاں ہوتی ہیں اور وہ کسی بھی بڑے اسٹیج یا مقابلے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔ یہی نوجوان قوم کے معمار ہیں جو دنیا کے ہر شعبے میں ملک ملت کا نام روشن کرتے ہیں۔وائس چانسلر نے مقدس ماہ مبارک رمضان میں دلوں کو شاد وسکون بخشنے کے لیے حسن قرآت اورنعتیہ مقابلہ کا اہتمام کرنے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ قر قراقرم یونیورسٹی کے طلباء میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں۔آج کا یہ حسن قرآت اور نعتیہ مقابلہ رکھنے کا مقصد بھی طلبا ء میں چھپی صلاحیتوں کو اجا گر کرنا تھا ۔یاد رہے کہ طلباکے مابین ہونے والے قرآت کے مقابلے میں شعبہ انگلش کے طالب علم حافظ محمد نے پہلی ،شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے طالب علم مشرف نے دوسری ،شعبہ پلانٹ سائنسز کے طالبِ علم رحمت اللہ قریشی نے تیسری پوزیشن حاصل کیا ۔جبکہ نعتیہ مقابلے میںشعبہ آئی آر کے طالب علم میثم علی نے پہلی، شعبہ کیمسٹری کی طالبہ سبیحہ علی نے دوسری جبکہ شعبہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ ٹیکنالوجی کی طالبہ مسنہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کیا ۔ اسی طرح کے آئی ایف ایم 99 اور پرووسٹ آفس کے اشتراک سے منعقدہ انٹر اسکول و کالجز محفل نعت کے مقابلوں میں فوجی فاؤنڈیشن پبلک سکول کے طالب علم شناور علی نے پہلی، آرمی پبلک اسکول کے طالب علم ریان نے دوسری جبکہ طالبہ خوشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔حسن قرآت اور نعتیہ مقابلے کے اختتام پر مہمانوںنے پروگرام کے منتظمین اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبا ت کے درمیان شیلڈ ز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ بین الشعبہ جاتی حُسن قرآت و نعتیہ مقابلے کا اہتمام کے آئی یو آرٹس کلچر اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی اور FM 99 کے آئی یو نے پرووسٹ آفس کے زیر اہتمام منعقد کیا تھا۔

وائس چانسلر کے آئی یو کا شجرکاری مہم میں خصوصی شرکت، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں درخت لگائے گئے ۔
شجرکاری مہم کے تحت محکمہ زراعت کے تعاون سے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پودے لگائے گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق مہم کو ’آئے سرسبز بنائیں ‘ کا عنوان دیا گیاہے۔ شجرکاری مہم کے تحت وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ، ڈین ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈائریکٹر ایگریکلچر غلام مصطفی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر اقبال حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید اختر،پرووسٹ ڈاکٹر قمرعباس ،یونیورسٹی انتظامی وتدریسی آفیسران ،ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے زمہ داران نے شرکت کی۔شجرکاری کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر نے جامعہ کو سرسبز بنانے اور جامعہ کے اسٹاف کو تربیت فراہم کرنے کے لیے محکمہ زراعت جی بی کوتعاون فراہم کرنے کا کہا۔تاکہ مل کر سرسبز کیمپس کے خوا ب کو شرمند ہ تعبیر بنایا جاسکے ۔شجرکاری مہم کے تیسرے مرحلے میں گلگت بلتستان کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے 70زیتون ،لیموں اور پھل دار درخت جامعہ کو عطیہ کیاہے ۔جسے یونیورسٹی کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں لگایا گیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی