جامع مسجد نورانی و جامعہ تدریس القرآن مظہر الاسلام جی ایٹ اسلام آباد میں دوسری مرتبہ قرآن کی تکمیل کے موقع پر محفل پاک منعقد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جامع مسجد نورانی و جامعہ تدریس القرآن مظہر الاسلام جی ایٹ اسلام آباد میں نماز تراویح کے دوران دوسری مرتبہ قرآن کی تکمیل کے موقع پر محفل پاک منعقد کی گئی، مولانا حافظ مفتی محمد اقبال قادری ہزاروی کے زیرانتظام محفل میں مہمانان خصوصی سید محمود، بیگم تسنیم محمود اور سید حسان تھے، اس پُرنور محفل پاک میں علمائے کرام کے علاوہ مختلف علاقوں سے نامور نعت خوان شریک ہوئے، محفل پاک میں ننھے حفاظ کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کیا، تلاوت کلام پاک کے بعد آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے تو شرکاء عشق رسول میں جھوم اُٹھے اور محفل پاک کا ماحول رَنگ و نُور کی برسات میں ڈھل گیا، اس موقع پر علمائے دین نے ماہ رمضان کے تیسرے عشرے کی فصیلت، طاق راتوں میں عبادت کے اجر و ثواب سمیت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی، اس موقع پر چھاؤں ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سید محمود اور چیئرپرسن بیگم تسنیم محمود نے بچوں کو قرآن حفظ کرنے پر مبارکباد دی اور ٹرسٹ کی جانب سے ان میں عید کے لئے خصوصی تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ ٹرسٹ کی جانب سے مسجد کے مہتمم، مدرسہ کے استاد، نعت خوان حضرات سمیت متعدد منتظمین کو بھی خصوصی تحائف سے نوازا گیا، سید محمود اور بیگم تسنیم محمود کا کہنا ہے کہ جو بچے قرآن کو حفظ کرتے ہیں نہ صرف وہ اپنے دلوں کو کلام الہیٰ کی روشنی سے منور کر لیتے ہیں بلکہ ان کے والدین بھی بہت عظیم ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو دین اسلام کی تعلیم کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جامع مسجد نورانی و جامعہ تدریس القرآن مظہر الاسلام کے لئے جو کچھ کر رہے ہیں وہ سب اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہے، آئندہ بھی وہ اللہ کے راستے میں زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ محفل پاک کے اختتام پر شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی