قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لئے دنیا و آخرت میں سرخروئی کا باعث ہے ۔مولانا عتیق الرحمن خلیق

قرآن پاک آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ ہوگا ۔مولانا ناصر محمود سلفی ، مولانا عتیق الرحمن خلیق، مولانا محمد عارف اثری ، مولانا عبدالسلام زاھد ودیگر کا تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)قرآنی تعلیمات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لئے دنیا و آخرت میں سرخروئی کا باعث ہے وہ والدین بہت خوش قسمت ہیں جن کی اولاد اللہ پاک کے کلام کو اپنے سینوں میں محفوظ کرتی ہے اور یہی قرآن پاک آخرت میں ان کی نجات کا ذریعہ ہوگا یہ بات جامع مسجد ابوذر اہلحدیث نوشہرہ روڈ نوید کالونی گلہ کوہلو والہ میں تکمیل قرآن کے پر مسرت موقع پر رہنما جمعیت اہلحدیث پاکستان مولانا ناصر محمود سلفی ، مولانا عتیق الرحمن خلیق، مولانا محمد عارف اثری ، شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام زاھد ، ملک محمد الیاس صدر مسجد ، بابو محمد عرفان نائب صدر مسجد، مولانا قاری ثاقب منیر مولانا قاری احمد بھٹہ، ڈاکٹر عبدالرحمان قمر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ مادیت کے اس دور میں قرآن پاک ہی وہ واحد کتاب ہے جس کے بتائے ہوئے راستوں پر عمل کرکے ہم پرسکون زندگی گزار سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید تمام علوم حقیقی کا منبع ہدایت کا سر چشمہ ہے ضرورت اس امر کی ہے ہم قرآن کے ذریعے دین، ذات باری تعالی سے اپنے تعلق کو مضبوط اور مستحکم کریں اسی میں ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے مظالم انتہائی افسوس ناک ہیں اور مسلسل ان مظالم پر مسلم ممالک اور دیگر ذمہ دار اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے اسرائیل کو مزید اس قسم کے مظالم سے روکنے کیلئے مثر اقدامات کی ضرورت ہے وقت آگیا ہے کہ مسلمان ممالک قدم بڑھائیں اور فلسطین وکشمیر سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے دفاع کیلئے راہ ہموار کریں اقوام متحدہ اس عالمی دہشت گرد اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر ظلم وستم سے روکے ۔ مقررین نے کہا فلسطین میں بے گناہ شہریوں کاقتل عام تاریخ کا ظلم ہے اس پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے تاکہ بے گناہ فلسطینیوں کا فتل عام بند ہو غزہ میں اسرائیلی فوج نے دہشت اور بربریت کا بازار گرم کیا ہوا وہ ختم ہو اسلامی ممالک اسر ائیلی جارحیت خلاف مضبوط اور مشترکہ موقف اپنائیں۔۔ بیت المقدس کا تحفظ ہمارا ایمان ہے۔۔قبلہ اول پر اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے عالم اسلام کو کفار کی شازشوں کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرناہوگا ۔ نے کہا کا تمام مسلم ممالک متحد ہوکر فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کا جواب دیں اسرائیل نے جو بربادی فلسطین میں جاری کی ہوئی ہے تمام مسلم ممالک ان پر ایکشن لیتے ہوئے بھرپور جواب دیں ۔ قبلہ اول پر اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشتگردیکی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے عالم اسلام کو کفار کی شازشوں کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرناہوگاانشا اللہ بہت جلد فلسطینیوں کو اسرائیل کے جبر سے نجات ملے گی۔مقررین نے مسجد کے مدرسہ میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے لئے مولانا عتیق الرحمان خلیق،ملک محمد الیاس صدر مسجد ، بابو محمد عرفان نائب صدر مسجد، امام مسجدقاری ثاقب منیر و دیگر انتظامیہ مسجد کی خدمات کو سراہا ۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی