پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پراسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر یوم “یکجہتی فلسطین” منایاگیا،اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، گجرات، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اٹک، پشاور،کوئٹہ،سکھر،لاڑکانہ،جیک آباد،پتوکی،سوکھیکی منڈی،پسرور،کامونکی سمیت ملک بھرکے بڑے جھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ جمعہ کے ملک گیر اجتماعات میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اورمساجد کے باہراسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلہ میں جاری دستخطی مہم کے کیمپ لگائے گئے۔ گوجرانوالہ میں ایمن آبادی گیٹ تا سیالکوٹی دروازہ جی ٹی روڈ”آزادی فلسطین مارچ “کیا گیاجس میں پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر محمد آصف مغل کیلانی، سٹی جنرل سیکرٹری محمد یعقوب قادری، اراکین رابطہ کمیٹی محمد فائق قادری ،حافظ محمد شعیب ،زبیر کمبوہ،طاہر خلیل،تنظیمات اہلسنت کے صاحبزادہ غوث رضا، مولاناحافظ محمد رفیق رضوی،رانا محمد سلیم خاں ،چوہدری محمد اقبال ہنجرا،چوہدری شازب علی چٹھہ، ڈاکڑ احمد نورانی ،ملک نصیر نقشبندی ،حاجی شفاقت علی،قاری محمد عدیل رضوی ،اشفاق رضوی۔چوہدری امیر حمزہ سانسی ۔اصغر علی صابری ۔محمد وقاص۔حاجی طاہر رضوی۔حاجی محمد تنویر رضوی۔ اصغر علی باجوہ ۔طالب مجددی دیگر ممتاز علما کرام، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماں سمیت بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی، آزادء فلسطین مارچ کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف اور فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے۔سیالکوٹی دروازہ جی ٹی روڈپر مارچ کے اختتام پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھاکہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرناعالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، موجود ہ حالات میں پورے عالم اسلام کی جانب سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے،اسرائیل نے گزشتہ سات دہائیوں سے لاکھوں فلسطینیوں کو دربدر کیا ہے، بچوں اور خواتین کا قتل عام کیااور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو نہ روکاگیا تو اس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا،اسرائیلی مظالم اور بربریت پراقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا خاموشی شرمناک ہے، پونے دوارب مسلمان شدیدبے چین ہیں، اسلامی ممالک کے حکمران امت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں، متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں، بیانات اور قراردادوں سے فلسطین آزاد ہو گا نہ وہاں مظالم رکیں گے،تمام مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا، عالمی برادری غزہ میں فی الفور جنگ بندی کرائے، وہاں خوراک اور ادویات بھیجی جائیں۔پاکستان سنی تحریک قبلہ اول کی آزادی اوراسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پرپاکستان سنی تحریک علما بورڈ کے اراکین نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور مقدس مقامات کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر فرض ہے،پاکستانی قوم فلسطینی حریت پسندوں کے ساتھ کھڑی ہے، دارالحکومت القدس الشریف پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہو چکاہے،ان شا اللہ تعالی جلد فلسطین میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی