آبپارہ کمیونیٹی سینٹرمیں مینا بازار اور سالانہ تقسیم تعلیمی انعامات براۓ سادات امروہہ برادری کا انعقاد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)آبپارہ کمیونیٹی سینٹر، اسلام آباد میں مینا بازار اور سالانہ تقسیم تعلیمی انعامات براۓ سادات امروہہ برادری کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے کامیاب بنایا۔ تقریب جسید محمد منظر عباس نقوی کی زیر صدارت منقعد ہوئی جس میں موجودہ اور سابقہ اراکین کمیٹی ممبران اور بزرگ حضرات کی موجودگی نے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔یہ تقریب دن 11:30 بجے سے رات 8:30 بجے تک جاری رہی۔اس تقریب کا ابتدائیہ عید ملن پارٹی اورمینا بازار پر مشتمل تھا جس کا باقاعدہ آغاز بیگم سید محمد منظر عباس نقوی نے فیتا کاٹ کر کیا۔اس موقع پر خواتین و بچوں کی دلچسپی وگرمجوشی قابلِ دید تھی۔خوش رنگ و خوش ذائقہ مشروبات وپکوان کے دیدہ زیب اسٹالز نے نہ صرف ماحول کے حسن میں اضافہ کیا بلکہ تقریب کو ناقابلِ فراموش رونق بخشی۔ ورائٹی پروگرام کے تحت 3تا14 سال کے بچوں کےدرمیان قرآت قرآن الحکیم ،حمد باری تعالیٰ، نعت و منقبت خوانی، ملی نغموں و دیگر تحریری، تقریری وفنی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ اسکے علاؤہ بچوں ہی کے درمیان دلچسپ کھیلوں کے پر زور مقابلے کروائے گئے۔ان تمام مقابلوں کے کامیاب اُمیدواروں کو موقع پر ہی انعامات دیے گئے اس تمام پروگرام کے دوران کمپئیرنگ نہایت بھرپور وقابل ستائش رہی۔شام پانچ بجے سالانہ تقسیم تعلیمی انعامات کی تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ وآلہ وسلّم اور منقبت سے کیا گیا. انجمن سادات امروہہ راولپنڈی اسلام کے موجودہ اور سابقہ صدور کی جانب سے امروہہ کی تہذیب وتمدن اور ثقافت پر روشنی بھی ڈالی گئی. جس کا مقصد نئی نسل میں سادات امروہہ کی روایات اور ثقافت کو نئی نسل میں منتقل کرنا تھا. جس کے بعد پلے گروپ تا ہائیر کلاسسز ایم فل، پی۔ ایچ۔ ڈی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے. واضح رہے ایجوکیشن ایوارڈز کے انعقاد کا مقصد برادری کے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا تاکہ یہ بچے مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں.اس موقع پر انجمن سادات امروہہ راولپنڈی اسلام کے صدر سید منظر عباس نقوی، نائب صدر شبیر نقوی سمیت جنرل سیکرٹری زمرد عباس، جوائنٹ سیکرٹری ظفر عباس، سابق صدر ثامن عباس اور اختر تقوی، ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ محمد علی تقوی کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والی تمام فیملیز کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا گیا. اپنے خطاب میں مخاطب ہوئے انجمن سادات امروہہ راولپنڈی اسلام آباد کے صرف سید منظر عباس نقوی نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کے انعقاد کا مقصد برادری کو یکجا کرنا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور امروہہ کی روایات کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہوتا ہے.

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی